اونکار پریت سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اونکار پریت سنگھ
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

اونکارپریت سنگھ ایک ادیب اور شاعر ہیں جو پنجابی اورانگریزی میں لکھتے ہیں۔ انھوں نے ڈیڑھ سو سے زائد نظمیں ، غزلیں اور گیت لکھے ہیں اور 2 ڈرامے بھی لکھ چکے ہیں۔

زندگی[ترمیم]

اونکارپریت سنگھ مدار گاؤں ، ضلع جالندھر، پنجاب، بھارت میں پیدا ہوئے۔ سال 1991 میں وہ بھارت سے کینیڈا چلے گئے۔ [1] وہ اس وقت کینیڈا میں وڈبرج، اونٹاریؤ میں رہائش پزیر ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی آف ٹرانٹو اور رائرسن پولیٹیکنک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہاں سے بی۔ ٹیکّ۔، اپلائیڈ کمپیوٹر سائنس میں کی اور ماسٹرز، گنت میں کیا۔ وہ ٹرانٹو میں ایک سافٹ ویئر کوآلٹی اشورینس منیجر ہیں۔

ادبی سفر[ترمیم]

ساتویں جماعت میں پڑھتے ہوئے اونکارپریت سنگھ نے پہلی کہانی نیکسلائٹ تحریک کے زیر اثر لکھی تھی ۔ اس کے بعد انھوں نے کہانی نگار جسونت سنگھ وردی کی نگرانی میں اور کہانیاں بھی لکھیں جو پنجابی کے مختلف اخباروں اور رسالوں میں چھپتی رہیں۔اس کے بعد انھوں نے غزل گوئی کی طرف توجہ کی اور غزل گو شاعر الفت باجوا سے متاثر ہوکر غزلیں لکھتے رہے۔

اونکارپریت سنگھ کی شاعری دنیا بھر کے معروف اور بڑے پنجابی رسالوں اور اخباروں میں چھپتی رہتی ہے۔ ان جی نظموں میں سے ایک نظم، "نیاگرا فالز"( Naigara Falls) کو شاعری کی قومی لائبریری، امریکا (International Library of Poetry، USA) کی طرف سے سال 2000 کی پہلی دس نظموں میں شامل کیا گیا تھا۔ [2]

اونکارپریت سنگھ کا لکھا ناٹک "پرگٹیو خالصہ" سال 1999 میں پہلی بار اونٹاریؤ پنجابی تھئیٹر (Ontario Punjabi Theatre) میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ ناٹک خالصہ ساجنا کے 300 ویں سال کے جشن میں پیش کیا گیا تھا۔

اونکارپریت سنگھ 'پنجابی قلماں دا قافلہ' ٹرانٹو کے بانی جنرل سیکٹری ہیں۔ کنیڈیئن پنجابی ادیبوں کا یہ ادارہ، پردیس میں پنجابی ادب کو مُتحرک کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اونکارپریت سنگھ جاگو ٹی وی (Jaggo TV) پر کئی بار مہمان کی حیثیت سے شامل ہوئے ہیں اور انھوں نے پنجابی زبان و ادب کے بارے میں مختلف اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے موجودہ پروگراموں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا ہے۔

تحریریں اور کام[ترمیم]

اونکارپریت سنگھ نے درج ذیل ناٹک لکھے:

پرگٹیو خالصہ؛ اونٹاریؤ پنجابی تھئیٹر، 1999
پرگٹیو خالصہ؛ فکر پرکاشن، لدھیانہ، 2007
روٹی وایا لنڈن؛ لیسٹر بی پیئرسن تھئیٹر، برینپٹن، 2016[3]

اونکارپریت سنگھ نے درج ذیل ناٹکوں کے گیتوں کے بول لکھے:

کندھاں ریت دیاں؛ روز تھئیٹر، برینپٹن، 2016
توتاں والا کھوہ؛ اونٹاریؤ پنجابی تھئیٹر
کاماگاٹامارو؛ پنجابی آرٹس ایسوسی ایشن ایڈمنٹن پرستتی

اونکارپریت سنگھ کی کچھ اہم نظمیں اور غزلیں:

میپل دی کینوس، ککنس پرکاشن، جالندھر، 2005
نیاگرا فالز، نیاگرا فالز شاعری پروجیکٹ[4]
غزل، ایشیئن لکھاریاں دی اینتھولوجی، 2015، صفحہ 93[5]
اونکارپریت سنگھ کی درج ذیل تحریریں سیرت(رسالہ) میں شائع ہوئیں :
شاعری سال شاعری سال
گر کرپان 2015 دھرتی تے لکھدا اے سورج لوء نال میرا نام 2013
کی انسان دا کوئی دیش اے 2015 ادھی راتے گچّ بھراتے 2013
دنِ-ب-دنِ ایوں ہر حقیقت 2015 داتی، قلم، کمپؤٹر 2013
موئی بیوی دا سامان 2015 اہ 2012
دو نظماں 2015 چھاں 2012
کامریڈاں دے نام 2014 کھرا 2012
اداسی لمی سی 2014 سپ-منکھ-ایشٹریء 2012
گراں ہرمندر ساجاِ 2014 امرتِی، بچہ تے ہیمبرگر 2012
پچھدے نے ہال رسمن اپنے کہاؤن والے 2014 نانک 2011
سچ ۔ سروپا ۔ رنگ 2014 انپھریاِ مکہ 2011
واقفی نوں دوستی نہ منّ لینا 2013 ادھی راتے گچّ بھراتے خط ایہہ کتھوں آؤندے نے 2011
دلِ دے ول نوں ترداں رک جانا 2013 500 سال بعد خط 2011

حوالہ جات[ترمیم]

  1. برف ہیٹھ دبے حرف (غزل مجموعہ، سمپادھک جگتار)، فکر پرکاشن، لدھیانہ، 2002
  2. Chilana R.S. (2017)، South Asian Writers in Canada – A Bio-Bibliographical Study، Surrey، BC، Canada: Asian Publications
  3. Onkar Preet (مارچ 15، 2016)۔ "Roti via London"۔ www.twitter.com۔ Onkarpreet۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 15، 2017 
  4. Onkar Preet۔ "Niagara Falls Poetry Project"۔ www.niagarapoetry.ca۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 12، 2017  [مردہ ربط]
  5. South Asian literary society of Canada (2015)۔ RAINBOW – Anthology of South Asian writers (ایشیئن لکھاریاں دی اینتھولوجی)۔ Ludhiana: Chetna Parkashan۔ صفحہ: 93۔ ISBN 9789351120711