اپاسنا سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اپاسنا سنگھ
UpasanaSingh.jpg
2009ء میں اپاسنا سنگھ

معلومات شخصیت
پیدائش 29 جون 1974ء
ہشیارپور، پنجاب، بھارت
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات نیرج بھاردواج (شادی 2009ء)[1]
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ،  ٹیلی ویژن اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1986ء– تا حال
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اپاسنا سنگھ (پیدائش: 29 جون 1974ء)[2] ایک بھارتی اداکارہ اور اسٹینڈ اپ کامیڈیئن ہیں۔ وہ 1997ء کی فلم جدائی میں گونگی اور بہری کا کردار ادا کرنے کے بعد منظر عام پر پہچانی گئیں۔[3] انہوں نے کامیڈی نائیٹس ود کپل بھوآ (پڑوسی آنٹی) اور بگ میجک میں اور ندانیاں میں تاراونتی کے کرداروں کے لیے مشہور رہی ہیں۔[4] اس کے بعد ٹیلی ویژن سیریز “سون پری ” میں ایک منفی کردار میں سامنے اسئیان اور شہرت حاصل کی۔ اس میں ان کا کردار کالی پری کا تھا۔ وہ اپنے منفرد انداز میں پنجابی اور عجیب انگریزی ڈائلاگ بولنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی سنیما جیسا کہ پنجابی، بھوجپوری، راجستھانی اور گجراتی زبانوں کی فلموں میں بھی کردار نبھائے ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

اپاسنا نے اداکار نیرج بھردواج سے شادی کی جو دور درشن ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں اداکاری کرتے ہیں۔ انہوں نے کچھ ہندی اور بھوجپوری فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ ان میں انہوں نے ہیرو کا کردار بھی نبھایا جب کہ کچھ منفی کردار بھی ادا کیے۔ ایک ٹیلی ویژن کی سیریل “ اے دل نادان” کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی جو دوستی سے ہوتی ہوئی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوئی ،بالآخر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔[5]

کیرئیر[ترمیم]

اپاسنا نے اپنی فنی زندگی کی شروعات 1986ء میں راجیشری پروڈکشنز کے زیر اہتمام بننے والی ایک ہندی فلم “بابل” میں ایک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو کر کی۔ اس کے بعد انہوں نے 1988ء میں بننے والی فلم “بے چلی سسریے” میں اداکاری کی ، یہ فلم راجستھانی سینما کے لیے ایک انقلابی قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کے بعد انہوں نے کئی ایک ہندی، پنجابی، بھوجپوری اور راجستھانی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا جن میں ڈر، جوانی زندہ باد، لوفر، جدائی، میں پریم کی دیوانی ہوں، مجھ سے شادی کروگی، اعتراض، اولڈ از گولڈ، مائی فرینڈ گنیش، گول مال ریٹرنز اور ہنگامہ قابل ذکر ہیں۔

فلمو گرافی[ترمیم]

فلم[ترمیم]

سال فلم کردار زبان نوٹ
1988 بائی چلی ساساریے راجستھانی
1989 پاپ کی سزا ہندی
1990 جوانی زندہ باد روسی ہندی
1993 آج کی طاقت ہندی زبان مرکزی کردار
دوستی کی سوگندھ ہندی زبان
بے دردی ہندی زبان
خون کا سندور آشا ہندی زبان مرکزی کردار
ڈر ہندی زبان
1995 اب تو جینے دو ہندی زبان
عاشق مستانہ ایشا ہندی زبان
1996 لوفر ہندی زبان
بھیشما بھارتی ورما ہندی زبان
1999 سرفروش مالا ہندی زبان فاتح - قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین مقبول فلم
2000 کوٹھے والی ہندی زبان
بھائی ٹھاکر جانکی ہندی زبان
بادل گلر مہندی کی بیوی ہندی زبان
ہمارا دل آپ کے پاس ہے ہندی زبان
2002 ایک اور وسفو ٹ مالا ہندی زبان
ہاں میں بھی پیار کیا کسمیس کھجورہ ہندی زبان
انگار ہندی زبان
جانی دشمن نکی ، وویک کی نوکرانی ہندی زبان
2003 تالاش خود ہندی زبان
ہم ہیں پیار میں خود ہندی زبان
عشق وشک کملا بائی ہندی زبان
میں پریم کی دیوانی ہوں سکریٹری ہندی زبان
ہنگامہ دلاری، پوپٹ کی بیوی ہندی زبان
2004 مجھ سے شادی کروگی مسز سوریا پرکاش ہندی زبان
اعتراض کنچن ہندی زبان
ہلچول مسز سوریا ہندی زبان
2006 لوو ان جاپان برکھا رانی ہندی زبان
چاند کے پار چلو لاجو ہندی زبان
ہم کو دیوانہ کر گیئے پرمجیت جی گھگگی ہندی زبان
اتما شانتا ہندی زبان
اقرار بائی چوائس کالاوتی 'کال' تلوار ہندی زبان
ہوتا ہے پیار دل میں پاگل ہندی زبان
2007 میرا دوست گنیشا گنگو تائی ہندی زبان
2009 چل چلا چل چھایا یو اپادھیائے ہندی زبان
ایک : ایک کی طاقت منجیت بو ہندی زبان
2010 ایڈیٹ باکس ٹی وی وی میرچندانی ہندی زبان
2011 کون ہے وہاں
2012 جٹ اور جولیٹ چھنو کور پنجابی
ٹیںسن مت لے یار انسپکٹر ہندی زبان
بھنوری کا جا ل آنٹی ہندی زبان
2013 ڈیڈی کول منڈے فول پنجابی
2014 ڈسکو سنگھ پامی پنجابی
تانکو بھید گائیو[6] پی جی آنٹی راجستھانی
2017 جڑوا 2 لیلا ہندی زبان
2019 اردب مطیاران پنجابی
2019 جند جان بھوہا پنجابی

ٹیلی وژن[ترمیم]

  • جےَ ہنومین میں موہنی کے کردار میں
  • اوم نمہ شوئی (ٹی۔وی۔ سیریز) موہنی کے کردار میں
  • راجا کی آئے گی بارات میں بھانومتی کے کردار میں
  • پری ہوں میں، میں مامی جی کا کردار
  • مائکا میں لولی بھوآ کا کردار ادا کیا
  • یہ میری لائپھ اے
  • تمنا ہاؤس
  • لیڈی انسپیکٹر
  • پٹاکے ٹھا (پنجابی)
  • دل مل گیا میں سڈ کی ماں کے کردار میں
  • مجس کوشک کی پانچ بہئیے
  • سون پری میں کالی پری کے کردارمیں
  • بانی - عشقَ دا قلماں بھواجی
  • یہ جندگی اے گلشن
  • پھری بھی دل اے ہندوستانی میں گنگا کے کردار میں
  •  کامیڈی نائیٹس ود کپل میں پنکی بوا (آنٹی)
  • ندانیاں میں تارونتی
  • کامیڈی نائیٹس لائیو پڑوسن/ پنکی بھوآ
  • سنتوشی ماں میں مدھو
  • دی کپل شرما شو وچ ٹوینکل[7]
  • سیزن 8 میں بطور میزبان (ہوسٹ) نچّ بلئے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://photogallery.indiatimes.com/tv/shows/comedy-nights-with-kapil-launch/articleshow/20664643.cms
  2. "Kapil Sharma Bua aka Upasana Singh Celebrated 42nd Birthday". Dainik Bhaskar (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2019. 
  3. "Upasna Singh gets married". NDTV. 
  4. "Confirmed: Upasana Singh makes a come back to The Kapil Sharma Show". دی ٹائمز آف انڈیا. اپریل 13, 2017. اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2017. 
  5. "Neeraj Bharadwaj Married to Upasana Singh". 06 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2020. 
  6. https://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/rajasthani/movie-details/taanko-bhid-gayo/etmoviereview/62538169.cms?from=mdr
  7. "'The Kapil Sharma Show:' Navjot Singh Sidhu not quitting comedy show".