کوہستان بالا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اپرکوہستان سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع اپرکوہستان کا محل وقوع

خیبر پختونخوا کایہ ضلع عجب جغرافيائی اہميّت اور حکمتِ عملانہ مقصديت کا حامل ہے دشوارگزارپہاڑی سلسلوں میں گھرا ہونے کی وجہ سے یہ پاکستان کا پنج شیر کہلاتاهے علاقہ سیوکی قدیم طرزتعمیرکاگہواره جامع مسجدسیو بھی اپنی مثال آپ ہی ہے۔ علاقے کی سرحدیں شمالى علاقہ جات، ضلع دیامر,سوات,ضلع غذر اور لوئرکوہستان سے ملتی ہيں۔ شاہراہِ قراقُرم کی گزرگاہ ہونے کی بنا پر اس ضلع ميں شعبۂٕ سياحت کي بہتری کيلئے کافی استعداد موجود ہے۔ ہزارہ ڈويژن کے وجود سے 1976 ميں کوہستان بحیثیت ضلع وجود ميں آيا۔ یہ چار سب ڈويژن داسُو، کندیا, پالس اور پٹن کے اشتملات پر مشتمل تھا۔ 2014ء میں ضلع کوہستان کو ضلع اپرکوہستان اور ضلع لوئرکوہستان میں تقسیم کر دیا گیا جس کے بعد صوبے میں اضلاع کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ تحصیل پٹن اورتحصیل پالس کوملاکر لوئرکوہستان کے نام سے ایک نیاضلع بنایاگیا اورتحصیل کندیا اورتحصیل داسو پرمشتمل اپرکوہستان وجودمیں آیا 1976 کے تباہ کُن زلزلے کے بعد اس پسماندہ ضلع کی تعمير و ترقی کی ذ مہ داری کوہستان ڈيويلپمنٹ بورڈ کے سپرد کر دی گئی تهی۔ اگرچہ بعد میں بورڈ کا خاتمہ ہوا لیکن ترقیاتی سرگرمیوں نے اپنی رفتار برقرار رکھی، جغرافیائی دوری معاشی اور معاشرتی کمزوری یہاں کے اہم مسائل ہیں۔ غربت عروج پر ہے۔ اب یہاں حکومت داسو ڈیم کے نام سے ایک ڈیم بھی بنار رہی ہے جو علاقے کی خوشحالی کاباعث هوگا۔

معیشت[ترمیم]

یہاں کی اکثریت کاتعلق زمینداری سے ہے سبزیاں اور پھل بهت کم مگر لوگ اجناس کی فصلیں بهت اگاتے ہیں۔

مذهب[ترمیم]

پورے ضلع میں ایک بھی غیرمسلم نهیں بلکه سب ایک ہی مسلک کے لوگ هیں جن کا تعلق اهل سنت والجماعت ' علماۓدیوبندسے ہے

معدنیات[ترمیم]

یه ضلع معدنی وسائل سے مالامال ہے۔جالکوٹ کے علاقےسوپٹ سے قیمتی پتھر پیراڈوٹ,اور کرمائٹ جبکه کندیا میں زمرد,کرومائٹ اوردیگرکئی دوسری قسم کی معدنیات ملتی هیں۔

اپرکوہستان میں بولی جانے والی زبان[ترمیم]

جالکوٹ کنشیر هربن سازین اورشتیال میں شینا زبان بولی جاتی ہے جبکه علاقه سیو اور تحصیل کندیا میں کوہستانی بولی جاتی ہے اس کے علاوه گجر برادری گجری زبان بولتےهیں

جالکوٹ کا قیمتی پتھر[ترمیم]

ضلع اپرکوہستانکے علاقه جالکوٹ سوپٹ میں پیراڈوٹ کے نام سے ایک قیمتی پتھردریافت هواهے جوکلو کروڑوں میں بکتا ہے

جغرافیه[ترمیم]

جغرافیائ لحاظ سے یه ضلع بهت وسیع ہے ضلعے کی آخری یونین کونسل هربن چلاس سے جاملتی ہے جالکوٹ کی سوپٹ ویلی ناراں ضلع مانسهره سے لگتی ہے۔ کندیابگڑوکے حدود کالامسوات , دوسری طرفدوبیرپٹن ضلع لوئرکوہستان سے جاملتےهیں۔ جبکه گبرال کی طرفکالامسوات , تانگیرضلع دیامراور ضلع غذرسے جا ملتی ہے سیوزید کھڈ کے حدودلوئرکوہستان سے ملتے هیں دریائے سندھ اورشاهراه ریشم بهی ادهرسےگزرنے کی وجه سے اس ضلعے کی مقبولیت میں بے پناه اضافه هوتاهے۔

حوالہ جات[ترمیم]