مندرجات کا رخ کریں

اپلوڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اپلوڈ (انگریزی: Upload)، جسے کچھ لوگ اردو میں کم معروف طور پر اپلوڈ بھی کہتے ہیں، ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے مواد کو کسی دور دراز قائم نظام جیسے کہ کمپیوٹر سرور پر بھیجا جاتا ہے یا کسی گاہک کے پاس تاکہ دراز قائم نظام میں اس کی نقل محفوظ کی جا سکے۔

اپلوڈ کی معروف قسمیں

[ترمیم]

O انٹرنیٹ کے عام صارفین اکثر ای میل کا سہارا لے کر کئی فائلوں کو ایٹیچ منٹ کے طور پر دوسروں کو بھیجتے ہیں۔ اس میں کئی بار نامہ حیات (بایو ڈیٹا)، تصاویر اور دیگر مواد بھیجتے ہیں۔
O گوگل کی ویب گاہ پر گوگل فوٹوز کی بھی ایک سہولت ہے جس میں کہ صارفین اپنی تصاویر اپلوڈ کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔
O گوگل ہی پر گوگل ڈاکیومنٹس یا گوگل ڈرائیو کی ایک سہولت ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی قسم کی فائل اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فائلوں کے ربط (لنکس) وہ دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں، نیز دوسروں کو صرف دیکھنے یا دیکھنے اور ان میں ترمیم کرنے کا بھی اختیار دے سکتے ہیں۔
O ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کا منصوبہ ویکی میڈیا کامنز صارفین کو معلوماتی اور مفید تصاویر اپلوڈ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
O مختلف کمپنیاں اپنے یہاں ملازمت کے لیے درخواست گزاروں سے اپنے نامہ جات حیات، تصاویر، تعلیمی اسناد کی اسکان کردہ نقول اور دیگر مواد اپلوڈ کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔
O آج کل لوگ فیس بک پر تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔ وہ ان تصاویر کو یا تو عوامی بنا سکتے ہیں، جنہیں سب دیکھ سکتے ہیں یا انھیں نجی بنا سکتے ہیں، جن تک رسائی پر وہ گرفت کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ صرف وہی مخصوص صارف، اس صارف کے فیس بک دوست، وغیرہ۔ فیس بک کا صارف کچھ مخصوص صارفین سے اپنی تصاویر کو پوشیدہ بھی رکھ سکتے ہیں۔
O اسی طرح سے ضرورت رشتہ سے جڑی ویب گاہ بھی تفصیلات اور معلوماتی مواد کے ادخال کی سہولت فرتی ہیں۔ رشتہ ازدواج کے آرزو مند یا ان کے رشتہ دار اس سے استفادہ کرتے ہیں۔
O کئی اور ویب سائٹوں پر اپلوڈ کی سہولت موجود ہے۔ کچھ جگہوں پر اس کا استعمال فحش مواد کی تشہیر کے لیے ہو رہا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]