اپوزئی
Appearance
اپوزئی پاکستانی بلوچستان کے شہر ژوب کا پرانا نام ہے جو بلوچستان (پاکستان) کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب کا ایک شہر ہے۔ یہ ضلعی صدر مقام بھی ہے۔ یہ دریائے ژوب کے کنارے واقع ہے سطح سمندر سے 1426 میٹر (468 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے اور اس کی کاریز بہت مشہور ہیں جہاں کا پانی صدیوں سے اس علاقے کے کام آ رہا ہے۔ اس کو ژوب کا نام ذو الفقار علی بھٹو نے 1976ء میں دیا تھا جس کا مطلب ابلتے ہوئے پانی کے ہیں کیونکہ اس کی کاریزوں میں سے پانی ابل ابل کر باہر آتا ہے سوائے قحط کی صورت حال کے۔ اس کی پرانا مقانی نام اپوزئی تھا جسے 1889ء میں انگریزوں نے فورٹ سنڈیمان کا نام دیا تھا۔ یہ افغانستان کے بہت قریب ہے اور پاکستان ریلوے کی ایک حد بھی ہے۔