اپیندر کشور رائے چودھری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اپیندر کشور رائے چودھری
(بنگالی میں: উপেন্দ্রকিশোর রায়চৌধুরী خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Upendrokishor-ray.gif 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 مئی 1863  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
میمن سنگھ ضلع  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 20 دسمبر 1915 (52 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
گرڈی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
اولاد سوکمار رائے  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی کلکتہ یونیورسٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ مصنف،  وادیب اطفال  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
مادری زبان بنگلہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مادری زبان (P103) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر

اپیندر کشور رائے چودھری (بنگالی: উপেন্দ্রকিশোর রায়চৌধুরী)‏(12 مئی 1863ء – 20 دسمبر 1915ء) بنگال کے مشہور مصنف، مصور، طابع، وائلن نواز اور نغمہ نگار تھے۔ اپیندر کشور دوارکا ناتھ گانگولی کے داماد،[1] مشہور مصنف سوکمار رائے کے والد اور معروف فلم ساز ستیہ جیت رائے کے دادا تھے۔ اپیندر کشور بنیادی طور پر برہمو سماج کے ساختہ پرداختہ اور اس کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

فنون لطیفہ میں شہرہ آفاق ٹیگور خاندان سے ان کے گہرے مراسم تھے۔ لوک کہانیوں پر مشتمل ان کے انتخاب نے ان کی تصنیفات کو شہرت بخشی۔ طباعت کے میدان میں انہوں نے پہلی بار رنگین طباعت کی کوشش اس وقف کی تھی جب مغرب میں بھی یہ تجربے کے مراحل سے گزر رہی تھی۔

سوانح[ترمیم]

اپیندر کشور 12 مئی 1863ء[2] کو میمین سنگھ کے چھوٹے سے گاؤں موشوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کلکتہ میں گزارا اور وہیں 20 دسمبر 1915ء کو باون برس کی عمر میں وفات پائی۔[3]

اپیندر کشور کا پیدائشی نام کامدارنجن رائے تھا۔ ان کے والد کالی ناتھ رائے سنسکرت، عربی اور فارسی کے عالم تھے۔ نیز انگریزی اور فارسی زبانوں کے ماہر اور ہندوستان کے روایتی اور برطانوی قانونی نظاموں سے خوب واقف تھے۔

پانچ برس کی عمر میں اپیندر کشور کو ان کے عزیز ہری کشور نے گود لے لیا۔ ہری کشور میمین سنگھ کے زمین دار تھے۔ گود لینے کے بعد ان کا نام اپیندر کشور رکھا گیا اور خاندانی نام کے طور پر رائے چودھری کا اعزازی لقب عطا کیا گیا۔[4]

اپیندر کی ابتدائی تعلیم میمین سنگھ ضلع اسکول میں ہوئی جہاں سے سنہ 1880ء میں انہوں نے تکمیل کی۔ کچھ عرصہ پریزیڈنسی کالج میں بھی پڑھا لیکن سنہ 1884ء میں کلکتہ میٹروپولیٹن انسٹی ٹیوشن (موجودہ ودیا ساگر کالج) سے بی اے کا امتحان دیا۔ ان کی سب سے پہلی ادبی کاوش سنہ 1883ء میں شائع ہوئی۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Subodh Chandra Sengupta؛ Anjali Basu, ویکی نویس. (1998) [First published 1976]۔ Saṃsada Bāṅālī caritābhidhāna (Biographical dictionary) (Bengali زبان میں) (اشاعت 4th۔)۔ صفحہ 67۔ آئی ایس بی این 81-85626-65-0۔
  2. Hitendrakishore Raychowdhury (1984)۔ Upendrakishore O Moshua Ray Poribaarer Golposholpo۔ Firma KLM Private Limited۔ صفحہ 1۔
  3. "The Late Mr. U. Ray". Modern Review XIX (1): 103-105. January 1916. https://babel.hathitrust.org/cgi/pt?id=uc1.b2867428;view=1up;seq=131. 
  4. "Family History"۔ Satyajit Ray Society۔ مورخہ 20 اپریل 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  5. Md Mahbub Murshed۔ "Roychowdhury, Upendra Kishore"۔ بہ Sirajul Islam؛ Ahmed A. Jamal۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (اشاعت Second۔)۔ Asiatic Society of Bangladesh۔