اچھا، تمہارا خيال ہے کہ تمہيں رقص کرنا آتا ہے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اچھا، تمہارا خيال ہے کہ تمہيں رقص کرنا آتا ہے. ( انگريزی: So You Think You Can Dance ) رقص کا ايک امريکی پروگرام ہے مرتبہ جو فاکس ٹی وی چينل سے پہلی مرتبہ 20 جولائی 2005 کو نشر کياگيا. اسے موسيقی کے مشہور امريکی پروگرام آئیڈل [ Idol ] کی طرز پر بنايا گيا ہے. آئیڈل ہی کی طرح ملک بھر سے امتحان کے عمل سے گزار کر مدمقابل منتخب کۓ جاتے ہیں. اس پروگرام کو سائیمن فلر ( Simon Fuller ) اور نائیجل ليتھگو ( Nigel Lythgoe ) نے تخليق کيا ہے جو آئیڈل کے بھی خالق ہیں.

یہ پروگرام 2006 کے موسم گرماميں 18 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں کا مقبول ترين پروگرام قرار پايا تھا. يہ پروگرام نیوزی لینڈ، یوکرائن ، ترکی ، اسرائیل ، کینیڈا ، جرمنی ، یونان ، پولینڈ ، ملائیشیا ، ناروے ، بلجیم ، نیدر لینڈز ، جنوبی افریقہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور پرتگال میں کئی مختلف ناموں سے پيش کيا جاتا ہے..

اس پروگرام میں حصہ لينے والوں کا انتخاب کرنے کيلۓ ہر سال امريکہ کے بڑے بڑے شہروں میں مقابلے رکھے جاتے ہيں اور رقص کی مختلف اقسام جيسے سالسا ، بال روم ، ہپ ہاپ ، اسٹريٹ ڈانس ، معاصر رقص ، جاز ، بیلے ، ٹيپ ( Tap ) کے علاوہ ديگر تمام اقسام سے تعلق رکھنے والے رقاصوں کی امتحان ميں شموليت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے.

انداز[ترمیم]

اس شو میں حصہ لینے والوں کا تعین کرنے کے لئے ایک امتحان رکھا جاتا ہے ، امیدواروں کو یکے بعد دیگرے ایک کمرے میں ججوں کے ايک پینل کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوتا ہے . کامیاب امیدواروں کو بعد میں مزید امتحانوں سے گزرنا پڑتا ہے جیسے انہیں کسی کوریوگرافر سےچند دنوں میں رقص کی مشق سیکھنے کے بعد پھر امتحان دینا ہوتا ہے .یہ عمل پورا ہفتہ لیتا ہے ، جس میں ہر روز امیدواروں کی چھانٹی ہوتی ہے ان امتحانوں میں امیدواروں کی سیکھنے کی استعداد ، نۓ سانچے میں ڈھلنے کی استعداد اور رفتار وغيرہ جانچی جاتی ہے . اس کے علاوہ امیدواروں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر کے ہر گروہ کو ایک ایک گانا دیا جاتا ہے، ہر گروہ نے خود رقص کی اپنی مشق بنا کر دوسرے دن اس کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے . گروہی امتحان کے علاوہ انفرادی طور پر بھی رقص کی صلاحيتوں کا اظہار کرنا ہوتا ہے .ان سب امتحانوں سے گزرنے کی بعد 20 کے لگ بھگ مد مقابل چنے جاتے ہیں، جنہیں ہر ہفتہ ٹی وی پر براہ راست نشر کيے گۓ مقابلہ رقص میں حصہ لینا ہوتا ہے . یہاں پر ناظرین اپنے پسندیدہ رقاصوں کے لیے ووٹ کرتے ہیں . کم ترين ووٹ ملنے والے دو امیدوار ہر ھفتے مقابلے سے باہر کر دیے جاتے ہیں . آخری مقابلہ عموما 4 سے 6 رقاصوں کی درمیا ن ہوتا ہے . سب سے زیادہ ووٹ ملنے والا امیدوار کامیاب قرار پاتا ہے .