اکرام سہگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


18 جولائی 1946ء کو پیدا ہوئے، اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئرمین ہیں جنہیں بزنس کا 40 سالہ تجربہ ہے۔

پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے اکرام سہگل کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی ہے۔ وہ مختلف بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ خصوصاً بینک الفلاح کے بورڈ میں وہ 16 سال رہے۔

اکرام سہگل ورلڈ اکنامک فورم کے بانی رکن اور 9 سال تک ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے چیئرمین اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این سی) کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 17 جنوری 2019ء میں کے الیکٹرک کے چیرمین مقرر کیے گئے،

حوالہ جات[ترمیم]