اکرم الہٰ آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اکرم الہٰ آبادی
پیدائشسید محمد اکرم
31 مارچ 1923(1923-03-31)ء
الہ آباد، برطانوی ہندوستان
وفات26 فروری 1990(1990-02-26)ء
الہ آباد، بھارت
قلمی ناماکرم الہٰ آبادی
پیشہجاسوسی ناول نگار، صحافی
زباناردو
قومیتبھارت کا پرچمبھارتی
نسلسید
اصنافناول
نمایاں کامکالا کتا
خون کی بارش
خطرناک علامت
جنکشن بلارا
گمشدہ لاش
خلا میں تصادم

اکرم الہٰ آبادی (پیدائش: 31 مارچ، 1923ء- وفات: 26 فروری، 1990ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور جاسوسی ناول نگار تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

اکرم الہٰ آبادی 31 مارچ، 1923ء کو الہ آباد، برطانوی ہندوستان کے ایک زمیندار سید خاندان میں پیدا ہوئے۔ اکرم نے ابتدائی تعلیم بھوپال میں حاصل کی۔ کچھ عرصہ کانپور میں بھی گزارا۔ باپ کا سایہ 12 سال کی عمر میں اٹھ گیا۔ الہ آباد میں بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھریلو ذمہ داریوں کی خاطر ملازمت کرنی پڑی۔ 1946ء میں الہ آباد کے ایک روزنامے سے صحافتی زندگی کا آغاز کیا اور متعدد اخبارات و رسائل کے مدیر رہے۔ بمبئی میں زیب النساء سے شادی کی۔ 1953ء میں اکرم الہٰ آبادی کے قلمی نام سے جاسوسی ناول لکھنے کا آغاز کیا اور خان اور بالے جیسے مشہور کردار تخلیق کیے۔ انھوں نے نفسیاتی اور سماجی موضوعات پر بھی ناول لکھے۔ یہ سلسلہ 80ء کی دہائی تک جاری رہا۔ عمر کے اواخر میں سماجی کاموں میں مشغول رہے۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • کالا کتا
  • دنیا موت کی مٹھی میں
  • خون کی بارش
  • موت کے بعد
  • جنکشن بلارا
  • پرنس آف رنجن گڑھ
  • بے سر کی لاشیں
  • مردہ بازار
  • نیپال کا جادوگر
  • تخت نشین بلی
  • چیلنج
  • مالنگا کے اسرار
  • گمشدہ لاش
  • بچھووں کا ناچ
  • قتل عام
  • چار چہرے
  • ٹینی مخلوق
  • موت کی آواز
  • جھیل میں لاش
  • عفریت
  • گوشت کے پتلے
  • اگیا بیتال
  • اندر وجے چوباسا
  • آواز کا خون
  • موت کی دستک
  • کوہ ندا
  • قہقہوں کی موت
  • تین دائرے
  • سپتنک
  • قہر کی دیوی
  • آپریشن وینس
  • ماسٹر برین
  • خونخوار بلائیں
  • موت کے خریدار
  • دھوئیں کے غبارے
  • سائکلوپس
  • ماڈل سٹی
  • قیامت سے پہلے
  • ملک الموت کے خطوط
  • خلا میں تصادم
  • خطرناک علامت
  • باردولی کا بھوت
  • ویرانے کا نیلام
  • پرانا قبرستان
  • روحوں کا غار
  • چلتی لاشیں
  • بلیک ڈراگون
  • کے۔ 3
  • ہولناک سازش
  • شیشے کی آنکھ
  • چاندی کی جھیل
  • موسم بہار کا مہمان
  • ہز ہائینس جھینگا پٹم
  • سلازار سیون
  • سرخ آندھی
  • سلازار تبت میں
  • پالیسی نمبر 207
  • ساتواں پاگل
  • بدلتے چہرے
  • خونی دھماکے
  • آدم خور
  • ابوالہول کی روح
  • ادھوری موتیں
  • اندھیرے کا دیوتا
  • موت کا سفر
  • باب الموت
  • بدروح کا سایہ
  • بہادر سلازار
  • بحر ظلمات
  • بلیک پرنس
  • بلیک میلر
  • چیختے پہاڑ
  • چھ انچ کی موت
  • ڈاک بنگلہ
  • ڈاکٹر سلازار
  • دھوئیں کا جزیرہ
  • ڈائمنڈ رکٹ
  • دو اور دو پانچ
  • ایلورا
  • فرار
  • فورٹ کرناک
  • گونج
  • حباب کے قیدی
  • حکم کا بادشاہ
  • جاگتی قبریں
  • جاندار خاکے
  • جرس لاہوت
  • کنپٹی مار
  • کراہتی قبریں
  • خان کی موت
  • خطرناک مسخرہ
  • خونی بادل
  • خونی درندے
  • خونی کرنیں
  • خونخوار درندہ
  • کوڑھ کے کیڑے
  • لاش کی تلاش
  • لاشوں کی جھیل
  • لاٹری کا ٹکٹ
  • منحوس ستارہ
  • مقناطیسی طوفان
  • مصنوعی قتل
  • موت کے دیوانے
  • موت کے لفافے
  • موت کے مہمان
  • موت کے سائے
  • موت کا شہر
  • مہمان کے دشمن
  • مسٹر 555
  • مسٹر فراڈ
  • پاگلوں کا شہر
  • پانچ خون
  • پرنس لکا دیپ
  • پراسرار مہمان
  • پراسرار قتل
  • پراسرار سایہ
  • رات کے سائے
  • ریڈیائی دھماکے
  • روح کا بلاوا
  • روحوں کا رقص
  • سلازار امریکا میں
  • سلازار کا نیا تجربہ
  • سلازار کی واپسی
  • سکٹ تھری
  • شبالا کی روح
  • شاہکار
  • شہر آشوب
  • شوئڈا گون پگوڈا
  • شعاوں کے غبارے
  • سوئٹ سیونٹین
  • تابوت کا راز
  • تاریخی دیوتا
  • تائیس محل
  • تاریخی الو
  • تیل کے چور
  • تیرتی لاشیں
  • طوفان کی رات
  • طوطن خامن کی بددعا
  • وادئ نور
  • وادئ خوف
  • وی
  • زندہ لاش

وفات[ترمیم]

اکرم الہٰ آبادی 26 فروری، 1990ء کو الہ آباد، بھارت میں وفات پاگئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]