اکنینی ناگ ارجن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اکنینی ناگ ارجن راؤ
(تیلگو میں: నాగార్జున خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
اکنینی ناگ ارجن

معلومات شخصیت
پیدائش 29 اگست 1959ء (عمر 59 سال)[1]
چنائے  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
رہائش فلم نگر، حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت
قومیت بھارتی
زوجہ
اولاد ناگ چیتنیا
اکھل اکنینی
تعداد اولاد 2   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعداد اولاد (P1971) ویکی ڈیٹا پر
والدین اکنینی ناگیشور راؤ
اکنینی ان پورنا
والد اکنینی ناگیشور راؤ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والد (P22) ویکی ڈیٹا پر
خاندان see Daggubati-Akkineni Family
عملی زندگی
مادر علمی مشرقی مشی گن یونیورسٹی
پیشہ اداکار، پروڈیوسر، بزنس مین، philanthropist
مادری زبان تیلگو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مادری زبان (P103) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  تیلگو،  انگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
نندی اعزازات 
فلم فیئر اعزاز جنوبی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

اکنینی ناگ ارجن (پیدائش: 29 اگست، 1959ء) ایک بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر اور بزنس مین ہیں۔ آپ تیلگو سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چند ہندی اور تمل زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے 9 ریاست نندی اعزازات، 3 فلم فیئر اعزازات - جنوب اور 1 قومی فلم اعزاز حاصل کیا ہے۔ 1996ء میں انہوں نے فلم ننے پیلاڈٹا پروڈیوس کی۔ جس نے اس سال قومی فلم اعزاز برائے بہترین تیلگو فیچر فلم حاصل کیا۔

آپ سوانحی فلموں میں اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے فلم انامیا میں 15ویں صدی کے کمپوزر انامچاریا کا کردار نبھایا۔ یوکری (بھردواج کا بیٹا) کا کردار 2002ء کی فلم اگنی ورشا میں نبھایا۔ میجر پڈمپنی اچاریا کا کردار 2003ء کی جنگی فلم ایل او سی کارگل میں نبھایا۔ 17ویں صدی کے کمپوزر کنچیرلا گوپنا کا کردار 2006ء کی فلم سری رامداسو میں نبھایا۔ سڈلا ہنمنتھو کا کردار 2011ء کی فلم راجنا میں نبھایا۔ شرڈی والے سائی بابا کا کردار 2012ء کی فلم شرڈی سائی میں نبھایا۔ چنڈال کا کردار 2013ء کی فلم جگد گرو اڈی سنکرا میں نبھایا اور ہاتھیرم بھواجی کا کردار 2017ء کی فلم اوم نمو وینکٹیشیا میں نبھایا۔[2]

1989ء میں، آپ منی رتنم کی رومانوی ڈراما فلم گیتانجلی میں کام کیا۔ اس فلم نے قومی فلم اعزاز برائے بہترین مشہور فلم حاصل کیا۔ اسی سال آپ ہدایت کار رام گوپال ورما کی ہدایت میں بننے والی ایک ہنگامہ خیز بلاک باسٹر فلم شوا میں نظر آئے۔ یہ فلم 13ویں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹویل میں دکھائی گئی۔[3] 1990ء میں آپ نے اس فلم کے ہندی ری میک شوا سے بالی وڈ سفر کا آغاز کیا۔ 1998ء میں آپ کو تاریخی فلم انامیا میں کردار کے لیے خصوصی قومی فلم اعزاز سے نوازا گیا۔

2013ء میں، بھارتی سنیما کے 100سال مکمل ہونے پر دہلی فلم فیسٹویل کے موقع پر وشال بھرد واج اور رمیش سپی جو بالی وڈ کی نمائندگی کر رہے تھے کے ساتھ آپ نے جنوبی ہند کے سنیما کی نمائندگی کی۔[4] 1995ء میں آپ نے فلم پروڈکشن کمپنی سیچلیس کی شروعات کی۔ مشی گن، امریکہ میں آپ کی شریک ہدایت کردہ فلم کو بہترین فلم اینیمیشن کمپنی کا اعزاز ملا۔[5] اپنے بھائی اکنینی وینکٹا رتنم کے ساتھ آپ ایک پروڈکشن کمپنی ان پورنا اسٹوڈیوز کے شریک مالک ہیں۔ آپ ایک غیر منافع بخش فلم اسکول ان پورنا بین الاقوامی فلم اور میڈیا اسکول کے صدر بھی ہیں، یہ اسکول حیدرآباد، بھارت میں واقع ہے۔[6][7][8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Akkineni Nagarjuna rings in 65th birthday in Thailand"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. Suresh Krishnamoorthy۔ "At the end of the day, Nag wants to feel good"۔ Chennai, India: The Hindu۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-25۔
  3. "Directorate of Film Festival" (پی‌ڈی‌ایف)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل (پی‌ڈی‌ایف) سے آرکائیو شدہ۔
  4. "NDTV Movies"۔ ndtv.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. "45th National Film Awards" (پی‌ڈی‌ایف)۔ Directorate of Film Festivals۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2012۔
  6. "I need a break: Nagarjuna"۔ The Times Of India۔
  7. "Nagarjuna is brand ambassador for Kalyan Jewellers"۔ Thehindubusinessline.in۔ مورخہ 20 نومبر 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2012۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  8. "Swept away by 'Nag' magic"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔