اکوڑہ خٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہر
ملک پاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعنوشہرہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

اکوڑہ خٹک پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک تاریخی قصبہ ہے جو ضلع نوشہرہ میں واقع ہے۔

اس قصبہ کو سولہویں صدی عیسوی میں پشتو زبان کے مشہور شاعر اور مجاہد خوشحال خان خٹک کے پڑ دادا ملک اکوڑہ خان خٹک نے آباد کیا تھا۔ مغل بادشاہ اکبر نے ملک اکوڑہ کو اس علاقے کی جاگیرداری اور اٹک کے گھاٹ سے دریائے سندھ عبور کرنے والوں سے راہداری (ٹول ٹیکس) وصول کرنے کا اختیار نامہ دیا تھا۔ ملک اکوڑہ خٹک نے اس گاؤں میں مستقل سکونت اختیارکی۔ اس وقت سے اس کا نام اکوڑہ خٹک پڑ گیا۔ خوش حال خان خٹک یہیں پیدا ہوئے اور یہیں ان کی آخری آرام گاہ ہے۔ کچھ فاصلے پر صوفی بزرگ شیخ رحمکار عرف کاکا صاحب کا مزار ہے۔ اکوڑہ خٹک میں دو بڑی دینی درسگاہیں دارلعلوم حقانیہ اور جامعہ اسلامیہ ہیں۔ مولانا عبدالحق مرحوم نے یہیں سے دینی مجلہ (الحق) جاری کیا تھا۔ جو ان کے فرزند مولانا سمیع الحق کی زیر ادارت اب بھی شائع ہوتا ہے۔ یہاں ایک تمباکو کی فیکٹری اور ایک ٹیکسٹائل مل بھی موجود ہے۔