اہلی شیرازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اہلی شیرازی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1454  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
شیراز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 1535 (80–81 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
شیراز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
مدفن مزار حافظ شیرازی،  وشیراز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام دفن (P119) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Iran.svg ایران  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شاعر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان فارسی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر

اہلی شیرازی (پیدائش: 1454ء— وفات: 1535ء) پندرہویں اور سولہویں صدی کے فارسی زبان کے مشہور شاعر تھے کہ جن کا تعلق ایران کے شہر شیراز سے تھا۔ اہلی دربارِ شاہ اسماعیل صفوی سے منسلک مشہور شاعر تھے۔

سوانح[ترمیم]

اہلی شیرازی کا پیدائشی نام محمد ابن یوسف تھا۔ اہلی 858ھ مطابق 1454ء میں شیراز میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تفصیلات پردۂ اخفا میں ہیں۔ البتہ وہ ابتدائی ماخذوں کے مطابق شیعہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور دربارِ شاہ اسماعیل صفوی سے منسلک تھے جہاں وہ اہل بیت اور بزرگانِ اہل تشیع کی مدح سرائی کے لیے مشہور تھے۔

شاعری[ترمیم]

اہلی غزل، رباعی اور قصیدہ کے استاد تھے۔اہلی کو اپنے کلام کی صوری و معنوی آرائش کا بہت خیال رہتا تھا۔ سحر ہلال اور شمع و پروانہ کے عنوان سے آپ کی دو مثنویاں موجود ہیں۔ پہلی مثنوی سحر ہلال شائع ہوچکی ہے۔ رباعیات کے مجموعے کو آپ نے ساقی نامہ کے عنوان سے مرتب کیا تھا۔[1] مثنوی سحر ہلال پہلی بار تہران سے 1899ء میں شائع ہوئی تھی۔[2]

وفات[ترمیم]

اہلی شیرازی نے 80 یا 81 سال کی عمر میں 942ھ مطابق 1535ء میں شیراز میں وفات پائی اور تدفین حافظ شیرازی کے جوار میں مزار حافظ شیرازی میں کی گئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. فارسی ادب کی مختصر ترین تاریخ،  صفحہ  107۔
  2. http://www.iranicaonline.org/articles/ahli-sirazi