ایتھنز کا ایکروپولیس (لاطینی: Acropolis of Athens) ایک قدیم قلعہ ہے جو ایتھنز شہر کے اوپر ایک چٹانی چوٹی پر واقع ہے اور اس میں عظیم تعمیراتی اور تاریخی اہمیت کی کئی قدیم عمارتوں کی باقیات موجود ہیں، جس میں سب سے مشہور پارتھینون ہے۔
[1]
لفظ ایکروپولیس (acropolis) یونانی الفاظ ἄκρον' (اکرون، "سب سے اونچا مقام، انتہا") اور πόλις (پولس، "شہر") سے مل کر بنا ہے۔ [2]
ایکروپولس کی اصطلاح عام ہے اور یونان میں بہت سے دوسرے ایکروپولس ہیں۔