مندرجات کا رخ کریں

ایروفیلوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایروفیلوس
(قدیم یونانی میں: Ἡρόφιλος)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 335 ق مء   ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خلقیدون   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 280 ق مء   ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسکندریہ   ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ طبیب [1]،  ماہر امراضِ نسواں ،  عالم تشریح [1]  ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان قدیم یونانی   ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایروفیلوس[2] (انگریزی: Herophilos؛ یونانی: Ἡρόφιλος؛ 335 – 280 ق م) قدیم یونانی طبیب تھے جنھیں تاریخ کا ابتدائی ترین عالمِ تشریح (اناٹومسٹ) مانا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش خلقیدون میں ہوئی لیکن انھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسکندریہ میں گزارا۔

ایروفیلوس وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے انسانی لاشوں کی باقاعدہ سائنسی تشریح کی۔ انھوں نے اپنی تحقیقات پر مبنی نو سے زائد تصانیف قلم بند کیں، مگر یہ سب آج ناپید ہیں۔ ابتدائی مسیحی مصنف طرطلیان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایروفیلوس نے کم از کم 600 زندہ قیدیوں پر تجرباتی تشریح و تقطیع انجام دی،[3] تاہم کئی مؤرخین نے اس روایت کو مشتبہ یا مبالغہ آمیز قرار دیا ہے۔[4]

انھیں عام طور پر ”علم التشریح کا بانی“ تصور کیا جاتا ہے۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb135164753 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 فروری 2025
  2. حکیم محمد سعید (1987)۔ کتاب الابدان (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: ہمدرد فاؤنڈیشن پریس۔ ص 8
  3. Galen. On Semen. DeLacy P (trans.) Akademie Verlag, 1992. p. 147, line 22[مردہ ربط]
  4. Scarborough "Celsus on Human Vivisection at Ptolemaic Alexandria", Clio Medica. Acta Academiae Internationalis Historiae Medicinae. Vol. 11, 1976
  5. "Herophilus". Britannica (بزبان انگریزی).