ایسوسی ایٹڈ پریس
![]() | |
غیر منافع بخش امداد باہمی[1] | |
صنعت | ذرائع و ابلاغِ اخبار |
قیام | مئی 22، 1846[2] |
صدر دفتر | 200 لبرٹی اسٹریٹ، نیویارک شہر، ریاستہائے متحدہ |
علاقہ خدمت | عالم گیر |
کلیدی افراد |
|
مصنوعات | خبر رساں ایجنسی |
آمدنی | ![]() |
![]() | |
ملازمین کی تعداد | 3،300 |
ویب سائٹ |
|
دی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)[4] ایک امریکی غیر منافع بخش خبر رساں ایجنسی ہے جس کا صدر دفتر نیویارک شہر میں واقع ہے۔ یہ 1846 میں قائم ہوئی۔ یہ امدادِ باہمی (cooperative) اور غیر شراکتی ادارے (unincorporated association) کے طور پر کام کرتی ہے، جو خبریں تیار کرتی ہے اور انھیں اپنے اراکین، بڑے امریکی روزناموں، ریڈیو اور ٹیلی ویژن ناشروں تک پہنچاتی ہے۔ 1917ء میں جب سے پلٹزر انعام کا آغاز ہوا، اے پی نے اب تک 59 پلٹزر انعامات جیتے ہیں جن میں 36 فوٹوگرافی کے لیے ہیں۔ اے پی کو اس کے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے اے پی اسٹائل بُک، این سی اے اے کھیلوں پر اس کے پول، نیشنل فٹبال لیگ کے سالانہ ایوارڈ کی سرپرستی اور امریکی انتخابات کے دوران اس کے انتخابی پول اور نتائج کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔
2016 تک اے پی کی جمع کردہ خبریں 1،300 سے زائد اخبارات اور نشریاتی اداروں میں شائع یا دوبارہ شائع کی جا رہی تھیں۔[5] اے پی 94 ممالک میں 235 نیوز بیورو چلاتی ہے اور انگریزی، ہسپانوی اور عربی زبانوں میں اشاعت کرتی ہے۔[6] یہ اے پی ریڈیو نیٹ ورک بھی چلاتی ہے جو ہر گھنٹے دو مرتبہ نیوز کاسٹ اور روزانہ کھیلوں کی کاسٹ فراہم کرتا ہے، جو براڈکاسٹ اور سیٹلائٹ ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنوں کے لیے ہوتا ہے۔ امریکا سے باہر کے کئی اخبارات اور نشریاتی ادارے بھی اے پی کے خریدار ہیں جو اے پی کا مواد استعمال کرنے کے لیے فیس ادا کرتے ہیں، اگرچہ وہ اس اشتراکی ادارے کے رکن نہیں ہوتے۔ اے پی کے ساتھ اپنے اشتراکی معاہدے کے تحت اکثر رکن خبری ادارے اے پی کو اپنی مقامی خبروں کو تقسیم کرنے کی خودکار اجازت بھی دیتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Leadership Team" (بزبان انگریزی). Associated Press. Archived from the original on 2012-03-14. Retrieved 2021-10-01.
- ↑ "Documents Shed New Light on Birth of AP; Wire Older Than Originally Thought". Editor & Publisher (بزبان انگریزی). 31 Jan 2006. Archived from the original on 2018-07-28. Retrieved 2018-07-27.
- ^ ا ب "Consolidated Financial Statements" (PDF) (بزبان انگریزی). Associated Press. Apr 2015. Archived (PDF) from the original on 2016-06-15. Retrieved 2016-06-02.
- ↑ "Associated Press, The". AP Stylebook (بزبان انگریزی). The Associated Press. Retrieved 2023-10-24.
- ↑ "2016 Consolidated Financial Statements" (PDF). Associated Press (بزبان انگریزی). 5 Apr 2017. Archived (PDF) from the original on 2018-03-04. Retrieved 2018-03-04.
- ↑ "AP by the Numbers". Associated Press (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2024-03-21. Retrieved 2024-03-21.
- ریاستہائے متحدہ میں قائم خبر رساں ایجنسیاں
- نیو یارک سٹی میں قائم غیر منافع بخش تنظیمیں
- 1846ء میں قائم ہونے والی کمپنیاں
- ریاستہائے متحدہ امریکہ کی مرافقات
- ریاستہائے متحدہ مرکزی متعدد القومی کمپنیاں
- خبر رساں ایجنسیاں
- ریاستہائے متحدہ میں 1846ء کی تاسیسات
- نیو یارک میں قائم کمپنیاں
- 1848ء میں قائم ہونے والی کمپنیاں
- مینہیٹن
- امریکی وسیط
- خبر رساں وسیط
- ریاستہائے متحدہ میں کوآپریٹو