مندرجات کا رخ کریں

ایسٹنز بائبل ڈکشنری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایسٹنز بائبل ڈکشنری (1894ء) کا سرورق

دی السٹریٹڈ بائبل ڈکشنری[ا] جسے ایسٹنز بائبل ڈکشنری (ایسٹن کی قاموسِ مقدس) کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے ایک حوالہ جاتی تصنیف ہے جو مسیحی کتاب مقدس سے متعلق موضوعات پر مشتمل ہے اور جسے میتھیو جارج ایسٹن نے مرتب کیا تھا۔ اس کا پہلا ایڈیشن سنہ 1893ء میں شائع ہوا[1] اور اگلے ہی برس ایک نظر ثانی شدہ ایڈیشن بھی شائع کیا گیا۔[2] تاہم سب سے زیادہ مقبول ایڈیشن تیسرا ایڈیشن تھا جو ایسٹن کی وفات کے تین سال بعد سنہ 1897ء میں تھامس نیلسن کی جانب سے شائع ہوا۔[3]

اس آخری ایڈیشن میں بائبل سے متعلق لگ بھگ 4000 اندراجات شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سی تحریریں موسوعی نوعیت کی ہیں اگرچہ کچھ مختصر لغوی انداز میں بھی موجود ہیں۔

اپنی قدامت کے باعث یہ لغت اب عوامی ملکیت میں شامل ہو چکی ہے۔

حواشی

[ترمیم]
  1. مکمل انگریزی عنوان Illustrated Bible Dictionary and Treasury of Biblical History, Biography, Geography, Doctrine, and Literature with Numerous Illustrations and Important Chronological Tables and Maps تھا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]

ایڈیشن

[ترمیم]
  • Matthew George Easton, ed. (1893), Illustrated Bible Dictionary... (بزبان انگریزی), New York: Harper & Bros.
  • M.G. Easton, ed. (1894), Illustrated Bible Dictionary... (بزبان انگریزی) (Revised ed.), London: T. Nelson & Sons
  • M.G. Easton, ed. (1897), Illustrated Bible Dictionary... (also known as Easton's Bible Dictionary) (بزبان انگریزی) (3rd ed.), London: T. Nelson & Sons