ایس ایچ ہاشمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایس ایچ ہاشمی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1935ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گیا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 20 مارچ 2006ء (70–71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کاروباری شخصیت  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
framepx

پاکستان میں ایڈورٹائزنگ کے بانیوں میں سے ایک اور معروف سماجی و ادبی شخصیت۔ ایس ایچ ہاشمی نے بہار کے گاؤں گایا میں نامور عالم دین مولانا قدوس ہاشمی کے گھر جنم لیا۔ اور بٹوارے کے بعد پاکستان آ گئے جہاں انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

وہ 1949ء سے ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے منسلک رہے اور چار سال کے بعد اورینٹ کے نام سے اپنی ایڈواٹائزمینٹ کمپنی قائم کی جو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزمنٹ کمپنی خیال کی جاتی ہے۔

دنیا کی پانچ سو مشہور شخصیات کے بارے میں کتاب (who is who ) کون کیا ہے؟ میں بھی شامل تھے۔ اپنے شعبے کے علاوہ سماجی اور ادبی خدمات پر انھیں کئی اعزازت سے بھی نوازا گیا۔ جن میں پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی بھی شامل ہے۔

آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی نے انھیں ملینیم ایوارڈ،لائف اچیومینٹ ایوارڈ، اخبار دوست ایوارڈ سے نوازا۔ ان کی کمپنی اورینٹ نے سترہ سال بزنیس پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

ایڈورٹائزنگ کے شعبے کے فروغ کے لیے انھوں نے پاکستان ایڈورٹائزنگ انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی اور پاکستان ایڈورٹائزمینٹ ایسوسی ایشن قائم کی جس کے چیف پیٹرن رہے۔ ایس ایچ ہاشمی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہے وہ پاکستان نیشنل کونسل آف کلچر اینڈ آرٹس کے صدر رہے اور کراچی آرٹس کاؤنسل کے تین سال وائس چیرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ دل کی بیماری ان کی موت کا سبب بنی۔