ایس قریشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ایس قریشی صاحب کو عمران سیریز اور میجر پرمود سیریز لکھنے کی بدولت بہت مقبول حاصل ہوئی، عمران سیریز اور جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) جسے اردو کے عظیم بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ابن صفی صاحب نے تخلیق کر کے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

ایس قریشی نے کافی تعداد میں عمران سیریز لکھی اور اسی طرح میجر پرمود سیریز پر بھی ان کے بہت سارے ناول ہیں۔ میجر پرمود سیریز جس کو تخلیق کرنے والے مشہور مصنف ایچ اقبال (ہمایوں اقبال) صاحب ہیں۔

ایس قریشی اور ایچ اقبال (ہمایوں اقبال) نے ابن صفی صاحب کے کرداروں کرنل فریدی، کیپٹن حمید، علی عمران پر لکھنے کا آغاز تقریباً 1963ءسے کیا۔

ایچ اقبال (ہمایوں اقبال) نے مشہور مصنف ابن صفی کے تخلیق کردہ دونوں مشہور و معروف سلسلوں جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) اور عمران سیریز کے کئی ناول لکھے جو بہت مشہور ہوئے جبکہ ایس قریشی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے صرف عمران سیریز کے ناول لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔

ابن صفی کے کرداروں پر ان کے نام سے لکھنے والے اتنے نقلی مصنفین تھے کہ ان کی تعداد بھی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ اسی طرح ایس قریشی نام کے بھی کچھ مصنفین سامنے آئے، جیسے ایس آر قریشی (سلیم قریشی) وغیرہ ان ناموں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔