ایس ڈبلیو فالون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایس ڈبلیو فالون
S W Fallon
پیدائش1817
کولکاتا
وفات1880
انگلینڈ
پیشہاسکول انسپکٹر، محکمہ تعلیم، بنگال
مادر علمیجرمنی کی ہال یونیورسٹی
(Halle University)
دور1817-1880
اصنافاردو لفظیات (لغتوں کی تیاری)

ایس ڈبلیو فالون کی پیدائش 1817 میں کولکاتا شہر (اس وقت کلکتہ) میں ہوئ تھی۔ ان کے آبا و اجداد انگریز تھے۔

ذہانت اور ملازمت[ترمیم]

فالون کے سوانح نگار ان کی زندگی ابتدائی حالات سے بے خبر ہیں۔ تاہم اتنا وثوق سے کہتے ہیں کہ وہ ذہین تھے۔ صرف 20 سال کی عمر وہ بنگال محکمہ تعلیم کے اسکول انسپکٹر بنائے گئے تھے۔

پی ایچ ڈی[ترمیم]

فالون نے ملازمتی ایام کے دوران جرمنی کی ہال یونیورسٹی (Halle University) سے پی ایچ ڈی تکمیل کی۔

وظیفہ اور ادبی خدمات[ترمیم]

فالون 1875 میں اپنی خدمات سے سبکدوش ہوئے۔ اس کے بعد وہ دہلی آئے۔ یہاں انھوں نے 1779 تک لغت نگاری کا کام جاری رکھا۔

فہرست مطبوعات[ترمیم]

ذیل میں ایس ڈبلیو فالون کی مطبوعات کی فہرست ہے۔ انھوں نے اکثر اردو کے لیے لفظ ہندوستانی کا استعمال کیا ہے :

سال اشاعت اشاعت کی جگہ لغت /کتاب
1858 کلکتہ انگریزی-ہندوستانی قانونی اور تجارتی لغت
1879 بنارس ایضًا (اضافہ شدہ)
1883 بنارس نئی انگریزی-ہندوستانی (ادبی اور بول چال انگریزی تصاویر کے ساتھ)
1886 بنارس ہندوستانی محاوروں کی لغت
(دوران ملازمت) بہار اردو آموز (درسی کتاب)

انتقال[ترمیم]

فالون 1880 میں انگلینڈ گئے اور یہیں ان کا انتقال ہو گیا۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

خارجی روابط[ترمیم]