ایشا ربا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایشا ربا
Eesha Rebba.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 اپریل 1988 (32 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش حیدرآباد  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایشا ربّا تیلگو سنیما کی ایک مشہور اداکارہ ہیں، جو اپنی فلموں انتھکا منڈو آ  تروتھا (2013)، بانڈیپوٹو (2015)، اوئے (2016)، امی تھمی ، درسکوڈو (2017)، اؤ (2018). اور ارووندا سمیتا ویرا راگھوا (2018 ) میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ایشا ربّا19 اپریل 1990 کو وارنگل میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش حیدرآباد ، تلنگانہ میں ہوئی ۔ ایشا ربّانے ایم بی اے کیا اور اس کے بعد میں فیس بک پر ایشا کی تصاویر دیکھ کر ہدایتکار موہنا کرشنا انڈراگانتی نے انہیں پسند کیا اور اپنی فلم میں کام دے کر انہیں تیلگو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔

فلمی کیریئر[ترمیم]

ایشا ربّا نے پہلی بار فلم انتھکا منڈو آ تروتھا میں ہیروئن کا مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکار سمنتھ اشون تھے، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور اسے جنوبی افریقہ میں بین الاقوامی ہندوستانی فلمی فیسٹیول میں بہترین فلم کے لئے نامزد کیا گیا۔

اپنی پہلی فلم کے لیے ہی ایشا ربّا کو بیسٹ ایکٹریس   کے ضمرے میں وامسی گرو دیویگا ایوارڈز ، سری کلاسدھا تیلگو ایسوسی ایشن چنائی ایوارڈ، بنگارو تھللی وومن آف ایکسلنس ایوارڈ  بھی ملا۔

بعد ازاں، انہوں نے کئی جنوبی ہندوستانی فلموں میں کام کیا جن میںاداکار اللاری نریش کے ساتھ بانڈیپوٹو (2015)، اداکار گیتھن بریٹو کے ساتھ اپنی پہلی تمل فلم اوئے (2016)،اداکار آدی شیوکے ساتھ امی تمی(2017) ، اداکار اشوک  بندریدی کے ساتھ درسکوڈو (2017)، مایا مال (2017)،اداکارہ کاجل اگروال، نتھیا مینن، رجینا کاسیندرا  کے ساتھ اؤ (2018) ،اداکار سمنتھ شلیندرا  کے ساتھ فلم برانڈ بابو (2018)، اداکار این ٹی آر جونئیر کی فلم ارووندا سمیتا ویرا راگھوا (2018 ) اور سبرہمنیا پورم (2018) شامل ہیں۔

فلم   امی تمی کے لیے بیسٹ ایکٹریس  زمرے  میں   تیلگو اپسارا ایوارڈ ، سینسیشنل ایکٹریس کے ضمرے میں سیناگرس ایوارڈ ، اندھرا پردیش فلم چیمبرز آف کامرس ایوارڈ، سنتوشم ایورڈز  (ناقدین) کا ایوارڈ بھی ملاسے نوازا گیا۔ [2] اس کے علاوہ انہیں  وی بی انٹرٹینمنٹس وندیتھرا کی جانب سے سال 2019ء کا بیوٹی آف دی ائیر ایوارڈ بھی ملا۔

ایشا ربا کی آنے والی فلموں میں  اداکار جی وی پرکاش کمار کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم ائیارام جن منگل  اور  کنڑ اداکار شیوراجکمار کے ساتھ اپنی پہلی کنڑ فلم میں نظر آئیں گی۔

فلموں کی فہرست[ترمیم]

کلید
Films that have not yet been released ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال عنوان کردار ڈائریکٹر زبانیں نوٹ
2013 انتھاکا منڈو آ تروتھا اننیا موہن کرشنا انڈراگانٹی تیلگو تیلگو ڈیبیو

بہترین اداکارہ ۔ ومشی گڑودویگا ایوارڈ

بہترین اداکارہ ۔ سری کالسودھا تلگو ایسوسی ایشن چنئی

بنگارو تھیلی ویمن آف ایکسی لینس ایوارڈ

2015 بانڈی یپوٹو جانہوی
2016 اوئے شویتا فرانسس مارکس تمل تمل فلم

ہندی ڈب: لِو کے لیے

2017 امی تمی دیپیکا موہن کرشنا انڈراگانٹی تیلگو بہترین اداکارہ۔ زی اپسرا ایوارڈ

بہترین سنسنی خیز اداکارہ۔ 49 واں سینئروز ایسوسی ایشن فلم ایوارڈ

بہترین اداکارہ۔ آندھرا پردیش فلم چیمبرز آف کامرس

بہترین اداکارہ نقاد سنتوشام ایوارڈز

مایا مال مائتھری گووند للام
درسکوڈو نمرتھا جکھا ہری پرساد
2018 اؤ رادھا پرشانت ورما ہندی ڈب: انتر یدھ
برانڈ بابو پربھاکر ہندی ڈب: برانڈ بابو
اراوندا سمیتھا ویرا راگھوا سنندا ٹرائیوکرم سرینواس بیوٹی آف دی ائیر 2019 VBEntertrainments Vendithera ایوارڈز
سبھرمنیا پورم پریا سنتھوش جگرلاپڈی
ساویاساچی ۔ خصوصی کردار ۔ چندو مونڈیٹی ہندی ڈب: ساویاساچی
2019 راگالا 24 گینٹالو Films that have not yet been released ودیا سرینواس ریڈی تیلگو
2019 ائیرم جین منگل Films that have not yet been released| style="background: #DDF; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|اعلان ہوگا ایزل تمل
2019 SRK Films that have not yet been released اعلان ہوگا لکشمن کنڑا کنڑ پہلی فلم

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]