ایف ایس خیر اللہ
| ایف ایس خیر اللہ | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 1914ء نوشہرہ |
| وفات | سنہ 1997ء (82–83 سال) کینیڈا |
| شہریت | |
| نسل | افغان |
| مذہب | پروٹسٹنٹ مسیحیت |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | فورمن کرسچین کالج جامعہ ایڈنبرگ |
| تعلیمی اسناد | ایم اے ، ڈاکٹر آف فلاسفی |
| پیشہ | مصنف ، ماہر تعلیم ، عالم مذہب ، لیکچرر |
| پیشہ ورانہ زبان | اردو ، عبرانی ، یونانی زبان ، پشتو ، ہندی ، انگریزی |
| کارہائے نمایاں | قاموس الکتاب ، عبرانی قاعدہ |
| درستی - ترمیم | |
معظم ڈاکٹر فرینک صفی اللہ خیر اللہ (انگریزی: Rev. Dr. F.S. Khairullah) المعروف ایف ایس خیر اللہ ایک پاکستانی ماہر تعلیم اور ایک مسیحی مصنف تھے۔ انھوں نے کلیسیائے پاکستان میں بطور پریسبیٹر خدمات سر انجام دیں۔[1]
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]وہ 1914ء میں موجودہ خیبر پختون خواہ کے شہر نوشہرہ[2] میں ایک افغان مسلم پس منظر رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہوئے۔[3] ان کے والد خیر اللہ نے پروٹسٹنٹ مسیحیت قبول کی اور چرچ مشنری سوسائٹی کے لیے کام کیا۔ ان کی والدہ ایک افغان مُلّا کی بیٹی تھیں جنھوں نے اسلام سے مسیحیت قبول کرنے کے بعد پشتو میں کتاب زبور کے ترجمے میں مدد کی۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم بارینگ ہائی اسکول (بٹالہ، ہند) سے حاصل کی، انھوں نے فورمن کرسچین کالج (لاہور) سے 1933ء میں ایم اے انگلش کیا۔ 1954ء میں آپ نے ایڈنبرگ یونیورسٹی سے پی۔ ایچ۔ ڈی[4] کی ڈگری حاصل کی۔[2][1]
پیشہ ورانہ زندگی
[ترمیم]دوسری جنگ عظیم میں انھوں نے ینگ مینز کرسچینز ایسوسی ایشن (YMCA) کے سیکرٹری کی حیثیت سے اس وقت کی ہندوستانی فوج کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ 1942ء میں بطور لیکچرار مرے کالج (سیالکوٹ) میں تقرر ہوا اور جہاں بعد ازاں انگلش ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر وہ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ 1964ء میں وہ مرے کالج سیالکوٹ میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے جہاں سے وہ 1972ء میں سبکدوش ہوئے، سبکدوشی کے بعد انھوں نے ”مسیحی اشاعت خانہ“ میں بطور ”ڈائریکٹر آف کیریٹیو رائٹینگ پروجکٹ“ کی نشست سنبھالی۔ 1972ء میں ان کی زیرِ نگرانی تالیف ہوئی اردو زبان میں بائبل کی مشہور لغت قاموس الکتاب منظر عام پر آئی، 1992ء میں ان کا تالیف کردہ عبرانی قاعدہ شائع ہوا۔[5] 1994ء وہ کینیڈا چلے گئے تاکہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہ سکیں جہاں آپ نے کتابیں لکھنا جاری رکھا اور آپ 1997ء میں وفات پاگئے۔[2][1] کلیسیائے پاکستان کے لیے انھوں نے کئی خدمات انجام دیں، بالخصوص ”قاموس الکتاب“ قابل ذکر ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "Dr. Frank Safi-Ullah Khair Ullah: A Brilliant Christian Educationist And Writer". www.christiansinpakistan.com (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-01-01.
- ^ ا ب پ Yumpu.com. "Rev. Dr. Frank Safi-Ullah Khair Ullah 1914 - St.Francis Magazine". yumpu.com (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-01-01.
- ↑ "Ullah, Frank Safi-Ullah Khair - Oxford Reference"۔ DOI:10.1093/acref/9780198073857.001.0001/acref-9780198073857-e-1010۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-03
- ↑ University of Edinburgh Journal (بزبان انگریزی). 2005. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-02-18.
- ↑ "Khair Ullah, Dr. Frank Safi-Ullah (1914 - 1997)". www.cuwap.org (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-01-03.
