ایلن کواٹرمین
ظاہری ہیئت
| ایلن کواٹرمین | |
|---|---|
| ایلن کواٹرمین کردار | |
کواٹرمین کی تصویر، جو چارلس ایچ ایم کر نے سنہ 1887ء کی کتاب ایلن کواٹرمین کی پیش تصویر میں تخلیق کی۔ | |
| خالق | سر ہنری رائیڈر ہیگرڈ |
| معلومات | |
| عُرف | میکومیزن |
| نوع | انسان |
| جنس | مرد |
| پیشہ | پیشہ ور شکاری |
| اولاد | ہیری کواٹرمین |
| قومیت | برطانوی |
ایلن کواٹرمین رائیڈر ہیگرڈ کے 1885ء کے ناول گنجِ سلیمان (کنگ سولومنز مائنز) کا کبیری کردار (پروٹاگونسٹ) ہے۔ یہ کردار گنجِ سلیمان ناول کے 1887ء کے واحد تتمہ ایلن کواٹرمین، بارہ تمہیدی ناولوں اور چار تمہیدی مختصر افسانوں میں بھی نمایاں ہے، جن کی مجموعی تعداد اٹھارہ بنتی ہے۔[1] ایلن ایک انگریز پیشہ ور شکاری اور مہم جو ہے۔ فلم اور ٹیلی ویژن میں اس کردار کو کئی اداکاروں نے پیش کیا ہے، جن میں رچرڈ چیمبرلین، شان کونری، سیڈرک ہارڈوک، پیٹرک سویزی اور اسٹیورٹ گرینجر شامل ہیں۔