ایلڈی ہائیڈ
ظاہری ہیئت
ایسے نامیاتی مرکبات جن میں کاربونائل گروپ (Carbonyl group) کے ساتھ کاربن کے ایٹم کے ایک طرف کم از کم ایک ہائیڈروجن ایٹم اور دوسری طرف ہائیڈروجن، الکائل یا ارائل (Aryl) گروپ میں سے کوئی ایک ہو، ایلڈی ہائیڈز کہلاتے ہیں۔ یہ عموماً پرائمری الکوحل کی جزوی تکسید سے بنائے جاتے ہیں۔
ان کے نام ان سے بننے والے تیزابوں کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔ ان میں سب سے سادہ مرکب فارم ایلڈی ہائیڈ (HCHO) ہے۔ یہ چبھنے والی تیز بو دار گیس کی حالت میں ہوتا ہے اور پانی میں حل پزیر ہے۔ اس کا آبی محلول فارمیلین (Formalin) کہلاتا ہے۔ اسے دافع عفونت مقاصد کے علاوہ نرم حیاتیاتی نمونے محفوظ رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا پلاسٹک دانہ بنتا ہے اور نامیاتی تالیف کی کئی دیگر صنعتوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔