ایلکس بلیک ویل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایلکس بلیک ویل
ذاتی معلومات
مکمل نامایلکس بلیک ویل
پیدائش31 اگست 1983ء (عمر 38 سال)
واگا نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ سے بلے بازی
گیند بازیمیڈیم تیز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ2003  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ٹی202005  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹی ٹوئنٹی ایک روزہ
میچ 95 144
رنز بنائے 1314 3492
بیٹنگ اوسط 21.19 36.0
100s/50s 0/1 3/25
ٹاپ اسکور 61 114
گیندیں کرائیں 6 132
وکٹ 0 6
بولنگ اوسط 0 10.5
اننگز میں 5 وکٹ - 0
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ -
کیچ/سٹمپ 0/33 —/55
ماخذ: کرک انفو

ایلکس بلیک ویل آسٹریلیا کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں[1]۔ ایلکس بلیک ویل واگا نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں 31اگست 1983 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں طرز کی کرکٹ کھیلی اور اچھی کھلاڑی مانی جاتی ہیں۔وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور میڈیم تیز گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر95 ٹی ٹوئنٹی اور 144 ون ڈے میچ کھیلے۔[2]

کرکٹ کیریئر[ترمیم]

ون ڈے کیریئر[ترمیم]

ایلکس بلیک ویل نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ انگلینڈ کے خلاف سن 2003 میں کھیلا۔ انھوں نے 36.0 کی اوسط سے کل 3492 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 114 کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ25 نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہیں۔ انھوں نے کل 132 گیندیں پھینکیں اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط10.5رہی جس میں ایک میچ میں پانچ وکٹیں شامل نہیں ہیں۔ایلکس بلیک ویل 55 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔انھوں نےکم عمری میں مقامی کرکٹ کا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

ٹی ٹونٹی کیریئر[ترمیم]

ایلکس بلیک ویل نے پہلا بین الاقوامی T20 میچ انگلینڈ کے خلاف سن 2005 میں کھیلا۔ انھوں نے کل 1314 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 61 کا اسکور بھی شامل ہے۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 6 گیندیں بھی کروائیں اور وکٹ کے بغیر ہی رہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ایلکس بلیک ویل". cricinfo. 27 مارچ 2021. 
  2. "آسٹریلوی خواتین کرکٹ کھلاڑی". کرک انفو. 25 مارچ 2021.