ایل گریکو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایل گریکو

ایل گریکو(El Greco)، جن کا پیدائشی نام دومینِیقوس تھیوتوقوپُولوس (Doménikos Theotokópoulos) تھا، ہسپانوی نشات ثانیہ کا مصور، سنگ تراش اور ماہر تعمیرات تھے۔ ’ایل گریکو‘ ایک لقب تھا، جس کا مطلب ہے ’یونان والا‘۔

ایل گریکو کریٹ میں پیدا ہوئےتھے، جو اُس وقت جمہوریۂ وینس میں شامل تھا اور مابعد بازنطینی (post-byzantine) فنون کا مرکز بھی تھا۔ وہ اِس روایت میں تربیت پا کر ماہر بنے، جس کے بعد چھبیس کی عمر پر وہ وینس کے شہر گئے اور وہاں رہنے لگے، جیسے دیگر یونانی فنکاروں نے بھی کیا تھا۔ 1570 میں وہ رُوم گئے، جہاں انہوں نے ایک کارگاہ قائم کی اور سات سال بعد، 1577 میں وہ ہسپانیہ کا طلیطلہ شہر گئے، جہاں انہوں نے اپنی وفات تک رہ کر کام کیا۔ یہاں ان کو فن پارے بنانے کی کئی اہم فرمائشیں ملیں اور یہیں انہوں نے اپنی مشہور ترین تصویریں بنائی تھیں۔

ایل گریکو کا ڈرامائی اور اظہاری طرز ان کے ہم زمونوں نے عجیب سمجھا، مگر بیسویں صدی میں یہ طرز زیادہ قبول ہونے لگا۔ جدید ماہروں کا رائے ہے کہ ایل گریکو اس قدر انفرادی فنکار تھے کہ فنون کے کسی بھی مکتبِ خیال میں پوری طرح ان کی زمرہ بند ی نہیں کی جا سکتی۔ وہ ان وجوہات سے معروف ہیں کہ وہ اپنی تصویروں میں بے حد لمبائے ہوئےسراپے شامل کرتے تھے، تخیل پسندانہ رنگوں کا انتخاب کرتے تھے اور مغربی اور بازنطینی طرزوں کو ایک ساتھ ملاتے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]