ایمان النفجان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایمان النفجان
(عربی میں: إيمان النفجان ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ریاض   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ برمنگھم   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنفہ [1]،  فعالیت پسند ،  حقوق نسوان کی کارکن [1]،  کارکن انسانی حقوق [1]،  بلاگ نویس [2]،  صحافی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایمان النفجان سعودی عرب کی ایک بلاگ نویس ہیں اور سعودی عرب میں تحریک نسواں کی کارکن ہیں۔ انھیں مئی 2018ء میں سعودی حکام نے لجین الهذلول اور خواتین کے حقوق کے پانچ دیگر کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا تھا جسے ہیومن رائٹس واچ نے انھیں اور دیگر کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا تھا۔

14 مارچ، 2019ء کو، پین امریکانے اعلان کیا کہ نوف عبد العزیز، لجین الهذلول اور ایمان النفجان 2019ء پین امریکا/باربی فریڈم ٹو رائٹ اعزاز حاصل کریں گی، جو 21 مئی کو 2019ء پین امریکا ادبی گالا نیو یارک سٹی میں امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹر ی میں پیش کیا گیا تھا۔ [3]

مارچ 2019ء کے آخر میں، خواتین نے اپنا دفاع پیش کیا اور ان جسمانی اور جنسی زیادتیوں کو بیان کیا جو انھوں نے قید میں برداشت کی تھیں۔ ایمان النفجان، عزیزہ الیوسف اور ڈاکٹر روکایا محراب کے ساتھ ضمانت پر رہا کر دی گئیں۔ [4]

ستمبر 2019ء میں، النفجان نے "جرات کا انعام" حاصل کیا، جو رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے دیا تھا۔ ان پر سعودی عرب سے باہر جانے پر پابندی عائد رہی اس وجہ سے وہ اپنا اعزاز خود نہیں لے سکیں۔ [5][6]

بچپن اور تعلیم[ترمیم]

النفجان سعودی عرب میں پیدا ہوئیں، ایک سعودی فوجی افسر کی بیٹی تھیں۔ انھوں نے ریاض یونیورسٹی سے انگریزی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انھوں نے اسکول میں استانی کے طور پر کام کیا اور بعد میں جامعہ میں تدریسی نائب کے طور پر کام کیا۔ انھوں نے برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی سے غیر ملکی زبان کے طور پر انگریزی پڑھانے میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

النفجان نے شاہ سعود یونیورسٹی میں پری میڈیکل انگریزی پڑھائی۔ انھوں نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی رائے پر تبادلہ خیال کریں اور اس کے بارے میں لکھیں، جسے اس وقت کی ایک طالبہ، عمائمہ النجر نے بیان کیا کہ "سعودی اسکولوں میں ایسا نہیں سنا گیا، جہاں ہمیں کسی بھی بارے میں رائے رکھنے یا استاد سے سوال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ خاص کر وہ معاملہ جس میں مذہب، ثقافت یا سیاست شامل ہو۔" النفجان نے اس وقت خواتین کے حقوق کے حق میں اپنی مضبوط رائے کا اظہار کیا۔

2013ء میں، النفجان شاہ سعود یونیورسٹی میں لسانیات میں پی ایچ ڈی کے حصول کے لیے تحقیق کر رہی تھیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.alqst.org/en/prisonersofconscience/eman-al-nafjan
  2. https://rsf.org/en/saudi-woman-journalist-freed-three-more-soon
  3. "Nouf Abdulaziz, Loujain Al-Hathloul, Eman Al-Nafjan"۔ PEN America (بزبان انگریزی)۔ 2019-09-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2020 
  4. Ruth Michaelson (2019-03-28)۔ "Saudi Arabia bails three women on trial for human rights activism"۔ the Guardian۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2019 
  5. Journalists from Saudi Arabia, Vietnam and Malta honoured at RSF’s 2019 Press Freedom Awards، ستمبر 12, 2019, RWB
  6. Reporters Without Borders honors journalists who fear for their lives، ڈوئچے ویلے