ایمپریس آف انڈیا میڈل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایمپریس آف انڈیا میڈل، تمغا قیصر ہند
Empress of India Medal gold.png
ایمپریس آف انڈیا میڈل - جاری کردہ 1877ء، میڈل کی ظاہری جانب ملکہ وکٹوریہ کی شبیہ اور پشت والی جانب لفظ " قیصر ہند"، Empress of India دیکھے جا سکتے ہیں۔
عطا کردہ ملکہ وکٹوریہ
قسمیادگاری تمغا
عطا برائےاعلان وکٹوریہ 1858ء کے مطابق یادگاری تمغا
شماریات
تاسیسیکم جنوری 1877ء
Empress of India Medal.png
ایمپریس آف انڈیا میڈل کا ربن

ایمپریس آف انڈیا میڈل جسے عموماً KIH کے مخفف الفاظ سے بھی لکھا جاتا ہے، ایک یادگاری تمغا ہے جو ملکہ وکٹوریہ کے اعلان تخت نشینی یا اعلان وکٹوریہ 1858ء کی یاد میں 1877ء میں جاری کیا گیا۔ گلے میں پہنائے جانے کے اعتبار سے یہ پہلا برطانوی تمغا تھا جسے برطانوی شاہی خاندان نے 1877ء میں جاری کیا۔

تاریخ[ترمیم]

برطانیہ میں ایڈورڈ ششم شاہ انگلستان پہلا بادشاہ تھا جس نے 1547ء میں اپنی تخت نشینی کے سال میں اعزازی و یادگاری سکے اور تمغے جاری کیے مگر یہ پہنے نہیں جا سکتے تھے۔ ملکہ وکٹوریہ برطانیہ کی پہلی ملکہ تھی جس نے ایمپریس آف انڈیا میڈل جاری کیا جو باقاعدہ طور پر گلے میں پہنایا جاتا تھا۔ مئی 1876ء میں ملکہ وکٹوریہ نے باقاعدہ طور پر ایک نیا لقب قیصر ہند اپنے نام کے ساتھ جوڑ لیا۔ 1877ء میں دہلی دربار کے موقع پر ملکہ وکٹوریہ کا قیصر ہند ہونا تسلیم کیا گیا۔ یہ تمغا ہندوستانی شاہی ریاستوں کے شہزادوں، سینئر سرکاری عہدیداروں اور ہندوستانی فوجیوں کی خدمات کے صلہ میں نوازا گیا۔

وضع[ترمیم]

یہ تمغا سونے اور چاندی کی دھات سے تیار کیا گیا۔ سونے سے تیار کردہ تمغا بلند ترین سرکاری شخصیات کو دیا گیا۔ تمغا کا قطر 58 ملی میٹر یعنی 2.3 انچ تھا۔ تمغا کی ظاہری جانب ملکہ وکٹوریہ 1877ء کی شبیہ کندہ تھی جبکہ پشت کی جانب الفاظ قیصر ہند اور دوسری سطر میں Empress Of India کندہ تھا۔[1] یہ تمغا ایک ربن نما پٹی کے اندر یوں باندھا گیا کہ بوقتِ اعزاز شخصیت کے گلے میں مکمل پہنایا جاتا۔ اِس  ربن نما پٹی میں ارغوانی اور پیلے رنگ کی دھاریاں تھی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Tancred, George (1891). Historical Record of Medals and Honorary Distinctions Conferred on the British Navy, Army & Auxiliary Forces: From the Earliest Period. Spink & Son. pp. 295–296.
  2. McCreery, Christopher (2012). Commemorative medals of the Queen's reign in Canada, 1952-2012. Toronto: Dundurn Press. p. 19. ISBN 9781459707566.

بیرونی روابط[ترمیم]