ایم ایف حسین
| ایم ایف حسین | |
|---|---|
| (انگریزی میں: Maqbool Fida Husain) | |
ایم ایف حسین میوزیم برائے اسلامی آرٹ، دوحہ | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 17 ستمبر 1915 پنڈھرپور، مہاراشٹر، بھارت |
| وفات | 9 جون 2011ء (95 سال) لندن، انگلستان، UK |
| وجہ وفات | دورۂ قلب |
| مدفن | بروک ووڈ قبرستان |
| طرز وفات | طبعی موت |
| قومیت | بھارتی (1915-2010) قطری (2010–2011)[1] |
| مذہب | اہل تشیع |
| زوجیت | فضیلہ حسین |
| اولاد | رئیسا عقیلہ مصطفا<br/شمشاد اویس |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | سر جے جے اسکول آف آرٹ |
| پیشہ | مصور [2][3]، فلم ہدایت کار ، سیاست دان ، فن کار [4]، منظر نویس ، فلم ساز ، فوٹوگرافر |
| پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [5] |
| شعبۂ عمل | بصری فنون [6]، نقاشی [6]، فلم ہدایت کاری [6] |
| کارہائے نمایاں | میناکسی: اے ٹیل آف تھری سٹیز |
| تحریک | Progressive Art Group |
| اعزازات | |
| پدم شری اعزاز (1966) پدم بھوشن (1973) پدم وبھوشن (1991) | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
مشہور ہندوستانی مصور، پورا نام مقبول فدا حسین (17 ستمبر 1915ء-9 جون 2011ء)، لیکن ایم ایف حسین کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 17 ستمبر 1915 کو ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ کم عمر میں والدہ کا انتقال ہو گیا۔ جس کے بعد والد کے ساتھ اندور آ گئے جہاں انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ مقبول فدا حسین بھارت کے سب سے مشہور مصوروں میں سے ایک تھے۔ بھارت کے پکاسو کے نام سے بھی مشہور حسین نے 1929 میں رنگوں کو اپنا دوست بنا لیا تھا۔ بمبئی آکر انھوں نے باقاعدہ آرٹ کی تعلیم حاصل کی۔ 1940 کے عشرے میں ان کا نام آرٹ کی دنیا میں ابھرا۔
آرٹ
[ترمیم]حسین کا شمار اعلیٰ ترین عصری مصوروں میں ہوتا ہے ان کی تجریدی (abstract) اور جدید طرز کی مصوری گھوڑے کی شبیہ نمایاں ہے۔ وہ اکّثر اپنی تصویروں میں ہندوستان کے اساطیری کرداروں کو استعمال کرتے ہیں اور ایسی ہی ان کی بعض تصویریں تنازع کا سبب بھی بن چکی ہیں۔
کامیاب مصور
[ترمیم]تجارتی اعتبار سے وہ ہندوستان کے سب سے کامیاب مصور ہیں۔ حسین نے ایک ارب روپے کے عوض ایک سو پینٹنگز بنانے کا ایک معاہدہ طے کیا جسے انڈیا کی تاریخ میں آرٹ کا سب سے بڑا معاہدہ کہا گیا۔
متنازع شخصیت
[ترمیم]مارچ 2006ء میں اتر پردیش کے شہر ہردوار کے ایک وکیل اروند شری واستو نے حسین کی ایک پینٹنگ پر اعتراض کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ پینٹنگ میں ہندو دیوی کو برہنہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ حسین کی اسی پینٹنگ کے خلاف کئی علاقوں میں ہندو شدت پسند تنظیموں نے مظاہرے بھی کیے اور ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں پانچ مقدمات ہیں جن میں ہریدوار کے اس کیس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں دو، مہاراشٹر کی عدالت میں ایک اور ایک مقدمہ دہلی کی عدالت میں چلا۔ ایک عدالت نے ان کی جائداد کی ضبطی کا بھی حکم دیا۔ جس کے بعد ان کو خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنا پڑی۔ 2010 میں قطر کی حکومت نے ان کوشہریت کی پیش کش کی جو انھوں نے قبول کر لی۔[7]
فلمساز
[ترمیم]انھوں نے ایک آرٹ فلم گج گامنی بھی بنائی جو باکس آفس پر چل نہ سکی۔ اس فلم میں بھارت کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کام کیا۔
اعزازات
[ترمیم]1966 میں حکومت ہندوستان نے پدما شری کے اعزاز سے نواز اس کے علاوہ پدما بھوشن کا اعزاز بھی ان کو دیا گیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر ایم ایف حسین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ این. رام (25 فروری 2010)۔ "ایم.ایف. حسین قطری مہمان nationality"۔ The Hindu۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-17
- ↑ خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — تاریخ اشاعت: 25 جولائی 2016 — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500122637 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مئی 2019
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118708287 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ بنام: kunstenaar — NMVW-ID: https://hdl.handle.net/20.500.11840/pi44350 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2020
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb14969698w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
- 1 2 3 این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20261286292 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 فروری 2026
- ↑ "MF Husain: Indian artist who spent his last five years in self-imposed exile after death threats from Hindu nationalists"۔ دی انڈپنڈنٹ۔ 18 جون 2011ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-19
- 1915ء کی پیدائشیں
- 17 ستمبر کی پیدائشیں
- اندور کی شخصیات
- بھارت میں تنازعات
- بھارتی اسماعیلی
- بھارتی جلاوطن
- بھارتی فلم ہدایت کار
- بھارتی فلمی پیشکار
- بھارتی فوٹوگرافر
- بھارتی مسلم شخصیات
- بروک ووڈ قبرستان میں تدفین
- بیسویں صدی کے بھارتی مصور
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- پدم وبھوشن وصول کنندگان
- سلیمانی بوہرے
- علوم و فنون میں پدما بھوشن اعزاز وصول کردہ شخصیات
- فلمی ہدایت کار
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- فنون میں پدم وبھوشن وصول کنندگان
- قطر کے وطن گیر شہری
- قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین
- گجراتی شخصیات
- لندن میں وفات پانے والی شخصیات
- مسلم مصور
- مہاراشٹر کی شخصیات
- مہاراشٹر کے مصور
- مہاراشٹر
- وڈودرا کی شخصیات
- وفیات بسبب دورہ قلب
- ہندوستانی مرد مصورین
- ہندوستانی مصور
- 1913ء کی پیدائشیں
- 2011ء کی وفیات

