اینانا
ظاہری ہیئت
| اینانا | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| شریک حیات | آنو (افسانہ) |
| والد | سين ، آنو (افسانہ) |
| والدہ | نینگال |
| بہن/بھائی | |
| درستی - ترمیم | |
اینانا یا نینا قدیم بین النہرین (میسوپوٹامیا) کی ایک دیوی تھی جو محبت، حسن، جنس، خواہش، زرخیزی، جنگ، عدل اور سیاسی طاقت سے منسوب تھی۔ ابتدائی طور پر اس کی عبادت سومر میں کی جاتی تھی، بعد میں اکادی ، بابلی اور آشوری اقوام نے بھی اس کی پوجا کی اور اسے "عشتار" کے نام سے جانا جانے لگا۔
وہ "ملکہ آسمان" کے لقب سے مشہور تھی اور شہر اُرُوک (الورکاء) کے معبد "اینا" کی دیوی مانی جاتی تھی، جو اس کا مرکزی عبادت گاہ تھی۔ اینانا کا تعلق سیارۂ زہرہ (وینس) سے جوڑا جاتا تھا اور اور اس کی خاص علامتیں شیر اور آٹھ کونوں والا ستارہ تھیں۔ اس کا شوہر دیوتا دوموزید (جسے بعد میں تموز کہا گیا) تھا۔ اینانا کی ذاتی خادمہ یا ہمراہی دیوی نینشوبور تھی، جو بعد کے دور میں ایک مذکر دیوتا "بابسُوکال" میں تبدیل ہو گئی۔[1][2][3][4][5]

حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Wolkstein اور Kramer 1983، صفحہ xviii
- ↑ Nemet-Nejat 1998، صفحہ 182
- ↑ Wolkstein اور Kramer 1983، صفحہ xv
- ↑ Penglase 1994، صفحہ 42–43
- ↑ Kramer 1961، صفحہ 101
