اینتھونی اعظم
Appearance
سینٹ انتھونی کبیر | |
---|---|
1664میں فرانسسکو کی بنائی ہوئی تصویر | |
بابائے رہبانیت تمام راہبوں کا باپ | |
پیدائش | 12 جنوری 251 (قیاس) ہراکلیو پولس، مصر |
وفات | 17 جنوری 356 کوہِ قلزم, مصر | (عمر 105 سال)
قداست | قبل از تنظیم |
مزار | دیر مارُانْطُونیوس، مصر |
تہوار | 17 جنوری (کیتھولک کلیسا،مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسا) 22 توبی (قبطی تقویم) |
منسوب خصوصیات | گھنٹی؛ سور؛ کتاب؛تاؤ صلیب[1][2] |
سرپرستی | جانور، جِلدی امراض، کسان، قصاب، گورکن[3] |
سینٹ اینتُھنی اعظم(انگریزی: St. Anthony The Great) ،رہبانیت کا بانی، جو 251 ء میں پیدا ہوا اور 356 ء میں دنیا سے رخصت ہوا۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیحیوں میں رہبانیت کا آغاز مصر سے ہوا۔ اسے پہلا مسیحی راہب قرار دیا جاتا ہے ۔ اس نے فَیُّوم کے علاقے میں پَسپیر (انگریزی: Pispir) (جو اب دیرالمیمون کے نام سے معروف ہے) کے مقام پر، پہلی خانقاہ قائم کی۔ اس کے بعد دوسری خانقاہ اس نے بحر احمر کے ساحل پر قائم کی جسے اب دیر مارُانْطُونیوس (Der Mar Antonios) کہا جاتا ہے ۔ عیسائیوں میں رہبانیت کے بنیادی قواعد اس کی تحریروں اور ہدایات سے ماخوذ ہیں ۔ اس آغاز کے بعد یہ سلسلہ مصر میں سیلاب کی طرح پھیل گیا اور جگہ جگہ راہبوں اور راہبات کے لیے خانقاہی قائم ہو گئیں جن میں سے بعض میں تین تین ہزار راہب بیک وقت رہتے تھے ۔[4][5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Jack Tresidder، مدیر (2005)۔ The Complete Dictionary of Symbols۔ San Francisco: Chronicle Books۔ ISBN 0-8118-4767-5
- ↑ Hilarie Cornwell، James Cornwell (2009)۔ Saints, Signs, and Symbols (3rd ایڈیشن)۔ Harrisburg: Morehouse Publishing۔ ISBN 978-0-8192-2345-6
- ↑ Michael Walsh، مدیر (1991)۔ Butler's Lives of the Saints (Concise, Revised & Updated, 1st HarperCollins ایڈیشن)۔ San Francisco: HarperSanFrancisco۔ ISBN 0-06-069299-5
- ↑ مولانا ابو الا علی مودودی۔ "عیسائی رہبانیت کی اذیت ناک تاریخ"۔ Read Maududi۔ 21 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2022
- ↑ مولانا ابو الاعلی مودودی۔ تفہیم القرآن۔ صفحہ: سورہ الحدید، حاشیہ 54