این بیرین سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
این بیرین سنگھ
N. Biren Singh.jpg 

مناصب
وزیر اعلیٰ منی پور (12 )   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
آغاز منصب
15 مارچ 2017 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png اوکرم ابوبی سنگھ 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1961 (58 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
Imphal East district  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت انڈین نیشنل کانگریس
بھارتیہ جنتا پارٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

نونگتھومبم بیرین سنگھ (پیدائش: یکم جنوری 1961ء)[1] ایک بھارتی سیاست دان، سابقہ فٹ بال کھلاڑی اور صحافی ہیں۔ وہ اس وقت منی پور کے وزیر اعلیٰ ہیں۔[2]

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک فٹ بالر کی حیثیت سے کیا اور پھر بارڈر سیکیورٹی فورس نے انہیں اپنی ٹیم میں مقامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھرتی کر لیا تھا۔ کچھ عرصے بعد انہوں نے بارڈر سیکیورٹی فورس سے استعفی دے دیا اور صحافت سے منسلک ہو گئے۔ باوجود اس کے کہ انہیں اس کا پہلے سے قطعی تجربہ نہیں تھا اور نہ ہی اس نے اس ضمن میں کوئی تربیت لی ہوئی تھی ، انہوں نے 1992 میں مقامی روزنامہ “ نہارولگی تھوؤ دانگ “ میں کام شروع کر دیا اور 2001 تک ایڈیٹر رہے۔[1]

انہوں نے 2002 میں سیاست میں قدم رکھا اور ڈیموکریٹک ریوولیوشنری پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ وہ ہینگنگ سے انتخاب لڑے اور اسمبلی کی نشست جیتی۔ انہوں نے 2003 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی اور 2007 میں اپنی جیتی ہوئی نشست کا پھر سے دفاع کیا۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد 2016 میں انہوں نے سابقہ جماعت چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور ایک بار پھر سے ہینگنگ سے اپنی نشست جیت کی اور اپنی جماعت کے حکومت بنانے پر اس بار وزیر اعلیٰ نامزد ہوئے۔[3]

سیاسی سفر[ترمیم]

2002ء میں وہ ہینگنگ ضلع سے ڈیموکریٹک ریوولیوشنری پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے مجلس قانون ساز منی پور کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد میں انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔[4]

مئی 2013ء کو وہ منی پور ریاست کے ریاستی وزیر نگرانی مقرر کیے گئے تھے۔[5]

سال 2007ء میں انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنی جیتی ہوئی نشست کا دفاع کیا۔ بعد میں انہیں ریاست کا وزیر آبپاشی، ضبطِ سیلاب، امور نوجواناں اور کھیل (Minister of Irrigation & Flood Control and Youth Affairs & Sports) مقرر کیا گیا۔ سال 2012ء میں انہوں نے اپنی نشست مسلسل تیسری مرتبہ جیتی۔[6]

ستمبر 2015 میں بیرین نے بیان دیا کہ مجلس قانون ساز منی پور نے تحفظ مقامی افراد کا جو بل منظور کیا ہے اس سے ریاست کا کوئی بھی طبقہ متاثر نہیں ہوگا۔[7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "SHRI NONGTHOMBAM BIREN"۔ manipurassembly.nic.in۔ مورخہ 2017-05-14 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2017۔
  2. "Who is N. Biren Singh?"۔ دی ہندو۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2017۔
  3. "Biren Singh: From BSF barracks to Manipur's Chief Minister"۔ The Economic Times۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2017۔
  4. "Archived copy" (پی‌ڈی‌ایف)۔ مورخہ 2005-05-29 کو اصل (پی‌ڈی‌ایف) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-05۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  5. "The Telegraph – North East"۔ www.telegraphindia.com۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018۔
  6. Election Commission of India: Statistical Report, 2007 Manipur Legislative Assembly election[مردہ ربط]
  7. "Govt Bills will not harm interest of any community in India: MLA Biren : 14th sep15 ~ E-Pao! Headlines"۔ e-pao.net۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018۔