ایوان نمائندگان (جاپان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایوان نمائندگان
衆議院
Shūgiin
The 48th House of Representatives
Coat of arms or logo
قسم
قسم
Lower house
قیادت
Tadamori Oshima، LDP
از اپریل 21, 2015
Hirotaka Akamatsu، CDP
از نومبر 1, 2017
Prime Minister
شنزو آبے، LDP
از دسمبر 26, 2012
Opposition leader
Yukio Edano، CDP
از اکتوبر 23, 2017
ساخت
نشستیں 465
Svgfiles House of Representatives Japan 20191001.svg
سیاسی گروہ

Government (314)

Opposition (145)

انتخابات
Parallel voting:
First past the post (289 seats)
پارٹی لسٹ سسٹم (176 seats)
پچھلے انتخابات
اکتوبر 22, 2017
اگلے انتخابات
On or before اکتوبر 22, 2021
مقام ملاقات
Chamber of the House of Representatives of Japan.jpg
Chamber of the House of Representatives
ویب سائٹ
www.shugiin.go.jp
Imperial Seal of Japan.svg
مضامین بسلسلہ
سیاست و حکومت
جاپان
باب Japan

ایوان نمائندگان (انگریزی: House of Representatives) جاپان کی پارلیمان کا ایوان زیریں ہے۔ جاپان پارلیمان کا ایوان بالا ہاوس آف کونسلرز کہلاتا ہے۔ ایوان نمائندگان 465 ارکان پر مشتمل ہے اور وہ 4 سال کی مدت کے لئے منتخب ہوتے ہیں۔ 176 ارکان 11 کثیر رکنی انتخابی حلقوں سے بذریعہ متناسب نمائندگی ووٹ منتخب ہوتے ہیں جبکہ 289 ارکان یک رکنی انتخابی حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں۔ اکثریت ثابت کرنے لئے 233 نشستیں درکار ہیں۔

ایوان نمائندگان یا ایوان زیریں ایوان بالا سے زیادہ با اختیار اور طاقت ور ہے۔ یہ ایوان بالا کے ویٹو کو دو تہائی اکثریت کی منظوری کے ساتھ کالعدم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ ایوان زیریں کا صدر نشین وزیر اعظم جاپان ہوتا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم شنزو آبے ہیں۔[1][2][3]

ایوان بالا اور ایوان زیریں میں فرق[ترمیم]

ایوان نمائندگان کے پاس کئی ایسے اختیارات ہیں جو ایوان کونسلرز کے پاس نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ایوان زیریں میں کوئی بل منظور ہوا اور ایوان بالا نے اس بل کو نا منظور کر دیا تو ایوان زیریں (ایوان نمائندگان) دو تہائی اکثریت کی منظوری کے ساتھ ایوان بالا (ایوان کونسلرز) کے فیصلے کو کالعدم کر سکتا ہے۔ البتہ معاہدہ، بجٹ اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ایوان بالا ایوان زیریں کے فیصلہ کو موخر کر سکتا ہے مگر منسوخ نہیں کر سکتا ہے۔ اس لحاظ سے ایوان نمائندگان ایوان کونسلرز کے مقابلے میں زیادہ با اختیار تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایوان زیریں کے ارکان 4 برس کے لئے منتخب ہوتے جبکہ ایوانا بالا کے ارکان 6 سال کے لئے منتخب ہوتے ہیں۔ ایوان زیریں کو وزیر اعظم تحلیل کر سکتا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں بھی ایوان زیریں تحلیل ہو جاتا ہے جبکہ ایوان بالا کبھی تحلیل نہیں ہوتا ہے۔ اس طرح ایوان نمائندگان زیادہ حساس اور عوام سے قریب ہوتا ہے۔

گرچہ ایوان زیریں کے ارکان 4 سال کے لئے منتخب ہوتے ہیں مگر جاپان میں قبل از وقت اتنخابات عام بات ہے۔ ارکان پارلیمان کی اوسط میعاد اب تک 3 سال رہی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]