ایوب طب کالج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایوب طب کالج
Official insignia of Ayub Medical College
شعارTo Serve Humanity
قسمعوامی/حکومتی
قیام1 مئی 1979ء (1979ء-05-01)
ڈاکٹر رشید خان
تدریسی عملہ
175
طلبہ1400
انڈر گریجویٹ1350
پوسٹ گریجویٹ50
مقامایبٹ آباد، ، پاکستان
رنگ  
وابستگیاںایوب ٹیچنگ ہسپتال, خیبر میڈیکل یونیورسٹی, پی ایم ڈی سی
سی پی اسی پی, پی این سی, ایچ ای سی
ویب سائٹwww.ayubmed.edu.pk

ایوب طب کالج، خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں واقع ہے۔ یہ سرکاری درسگاہ خیبر طب یونیورسٹی پشاور سے الحاق شدہ ہے۔ 2008ء میں یہاں تقریباً 1250 طالب علم مختلف شعبہ جات میں طب کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اس درسگاہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی قابل اساتذہ کی خدمات دستیاب ہیں اور صوبہ کی بہترین طبی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

ایوب طب کالج کی بنیاد مئی1979ء میں حکومت پاکستان اور حکومت خیبر پختونخوا کی باہمی رضامندی سے رکھی گئی تاکہ طب کی تعلیم نہ صرف پشاور سے متصل علاقوں سے باہر فراہم کی جا سکے بلکہ ہزارہ ڈویژن اور شمالی علاقہ جات میں بہتر تعلیم اور ترقی کے نئے مواقع بھی دستیاب ہوں۔ اس درسگاہ میں طبی تعلیم کی پہلی جماعت سو طالب علموں پر مشتمل تھی اور شروع میں ایبٹ آباد میں واقع تعلیمی مرکز میں تعلیم دلائی گئی، تاآنکہ اس درسگاہ کی حالیہ عمارت تعمیر نہ ہو گئی۔ 30 دسمبر 1990ء کو اس درسگاہ کو سرکاری طور پر اس کی حالیہ عمارت میں مکمل طور پر منتقل کر دیا گیا۔ اس درسگاہ کا نام سابق صدر پاکستان ایوب خان سے منسوب ہے جو قریبی شہر ہری پور سے تعلق رکھتے تھے۔ آج یہ درسگاہ پاکستان میں طبی تعلیم کے حوالے سے ایک قابل قدر ادارے کے طور پر مشہور ہے۔

سہولیات[ترمیم]

ایوب طبی کالج میں طبی تعلیم کے لیے عمارات، تدریسی ہسپتال، نرسنگ سکول اور پیرا میڈیکل کا ادارہ کی سہولیات دستیاب ہیں۔ یہاں تدریسی، انتظامی عملے اور طالب علموں کے لیے تمام تر رہائشی و انتظامی سہولیات دستیاب ہیں۔ طبی اسکول میں 4 تدریسی ہال، لیبارٹری، میوزیم اور لائبریری کی سہولیات دستیاب ہیں۔

الحاق و تصدیق[ترمیم]

ایوب میڈیکل کالج مکمل طور پر پاکستان میڈیکل کونسل، جنرل میڈیکل کونسل برطانیہ اور آیرلینڈ سے تصدیق شدہ ادارہ ہے۔ مزید براں یہاں فراہم کی جانے والی تدریسی سہولیات کی تصدیق اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے بھی کی ہے۔ حکومت پاکستان کے ادارے “ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن“ نے یہاں میڈیسن، جراحی، زچہ و بچہ کی صحت اور بیماریوں کی تشخیص کے حوالے سے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کے نامی گرامی ادارے رائل کالج برائے صحت زچہ و بچہ نے یہاں واقع متعلقہ شعبہ کی مکمل تصدیق کر رکھی ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ کو طبی سہولیات و ٹریننگ فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔
اس درسگاہ سے فارغ ہونے والے طلبہ کو جامعہ خیبر برائے طب کی جانب سے طبی اسناد دی جاتی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]