ایودھیا تنازع سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 2019ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عدالتسپریم کورٹ آف انڈیا
مقدمے کا مکمل نامایم صدیق (ڈی) بمقابلہ مہنت سریش داس و دیگر
تاریخ فیصلہ9 نومبر 2019ء (2019ء-11-09)
حوالہ جات[1][2]
کیس ہسٹری
مدعیالہ آباد ہائی کورٹ
مدعا علیہسپریم کورٹ آف انڈیا
نتیجہ#فیصلہ کا خلاصہ ذیل میں دیکھیں
عدالتی اراکین
سماعت کرنے والے ججرنجن گگوئی،
شرد اروند بوبڑے،
دھننجے یشونت چندراچوڑ،
اشوک بھوشن،
جسٹس عبد النظیر
اتفاق رائے5
Dissentکوئی نہیں؛ متفقہ فیصلہ

ایودھیا تنازع کے سلسلہ میں حتمی فیصلہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 9 نومبر 2019 کو سنایا۔[3] بھارت کے سپریم کورٹ نے متنازع اراضی (2.77 ایکڑ اراضی) کو ایک ٹرسٹ (حکومت ہند کے ذریعہ تشکیل کردہ) کے حوالہ کرنے کا حکم دیا؛ تاکہ وہ رام جنم بھومی (ہندو دیوتا، رام کی جائے پیدائش) مندر تعمیر کریں۔ عدالت نے حکومت کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ منہدم بابری مسجد کے متبادل کے طور پر مسجد کی تعمیر کے مقصد کے لیے اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ کو کسی اور جگہ متبادل 5 ایکڑ اراضی دے۔

پس منظر[ترمیم]

الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ[ترمیم]

بابری مسجد 6 دسمبر 1992ء کو ایک سیاسی ریلی کے دوران میں مسمار کردیا گیا تھا، جس نے فرقہ وارانہ فساد کا رخ لے لیا تھا۔ بعد ازاں اراضی کا مقدمہ الہ آباد ہائی کورٹ میں درج کیا گیا ، جس کا فیصلہ 30 ستمبر 2010 کو سنایا گیا۔ فیصلے میں ، الہ آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں نے فیصلہ دیا کہ ایودھیا کی 2.77 ایکڑ (1.12 ہیکٹر) زمین کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں 13 ہندو مہا سبھا کی نمائندگی والے رام للّا یا شیر خوار رام کے پاس، 13 اتر پردیش سنی مرکزی وقف بورڈ کے پاس اور باقی 13 نرموہی اکھاڑہ کے پاس جائے گا۔ فیصلے میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ متنازع زمین ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق رام کی جائے پیدائش تھی اور یہ کہ بابری مسجد ایک ہندو مندر کے انہدام کے بعد تعمیر کی گئی تھی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ اسلام کے اصولوں کے مطابق نہیں بنائی گئی تھی۔[4][5]

عنوان مقدمات (ٹائٹل کیسز)[ترمیم]

1950ء میں گوپال سنگھ وِشرَد نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عنوان مقدمہ داخل کیا، جس میں متنازع جگہ پر پوجا (عبادت) پیش کرنے کا حکم مانگا گیا۔ کچھ دیر بعد اسی طرح کا مقدمہ دائر کیا گیا؛ لیکن بعد میں ایودھیا کے پرمہنس داس نے اسے واپس لے لیا۔[6] 1959 میں ایک ہندو مذہبی ادارہ نرموہی اکھاڑہ،[7] ایک متنازع سائٹ کا چارج سنبھالنے کے لیے ایک تیسرا عنوان مقدمہ دائر کیا، جس نے اس کا نگراں ہونے کا دعوی کیا۔ چوتھا مقدمہ اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے سائٹ کے اعلان اور قبضے کے لیے دائر کیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ بینچ نے 2002ء میں اس کیس کی سماعت شروع کی، جو 2010ء میں مکمل ہوئی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو موخر کرنے کی درخواست خارج کرنے کے بعد[8] 30 ستمبر 2010ء کو الہ آباد ہائی کورٹ کی؛ جسٹس ایس یو خان​، سدھیر اگروال اور ڈی وی شرما پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فیصلہ دیا کہ متنازع زمین کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ رام للّا مورتی کی جگہ؛ رام للّا وراجامان (نصب شدہ شیر خوار دیوتا) کی نمائندگی کرنے والی پارٹی کے پاس جائے گی، نرموہی اکھاڑہ کو سیتا رسوئی اور رام چبوترا وصول ہوگا اور اتر پردیش سنی مرکزی وقف بورڈ باقی وصول کرے گا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ موجودہ صورتِ حال کو تین ماہ تک برقرار رکھا جائے۔[9][10] تینوں جماعتوں نے متنازع زمین کی تقسیم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی۔[11][12] سپریم کورٹ نے 6 اگست 2019ء سے[13] 16 اکتوبر 2019ء تک کیس کی حتمی سماعت کی۔[14] 9 نومبر 2019ء کو سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہندو مندر بنانے کے لیے زمین؛ (حکومت ہند کی طرف سے بنائی گئی) ایک ٹرسٹ کے حوالے کی جائے۔ اس نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ مسمار شدہ بابری مسجد کے متبادل کے طور پر مسجد بنانے کے لیے اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ زمین دے۔[15]

فیصلے سے پہلے عائد پابندیاں[ترمیم]

فیصلے سے قبل 15 دنوں تک تشدد کو روکنے کے لیے ایودھیا میں پابندیاں عائد کی گئیں۔ بھارت میں سیکورٹی انتظامات بڑھا دیے گئے۔ ایودھیا میں ہزاروں نیم فوجی دستے اور پولیس کے دستے تعینات تھے اور سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی گئی۔[16]

اتر پردیش اور راجستھان میں کئی جگہوں پر انٹرنیٹ خدمات بند تھیں،[17][18] جبکہ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کل 31 اضلاع اور 673 افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔[19] دفعہ 144 کوڈ آف کرمنل پروسیجر آف انڈیا پوری ریاست اتر پردیش میں نافذ کیا گیا تھا[20] نیز کچھ بڑے شہروں جیسے بنگلور،[21] بھوپال،[22] جے پور،[19] لکھنؤ اور ممبئی میں بھی۔ فیصلے کے دن جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے علاوہ دہلی میں بھی اسکولوں اور کالجوں کے لیے تعطیلِ عام کا اعلان کیا گیا۔[23] تلنگانہ کے مختلف شہروں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ حیدرآباد میں بنیادی طور پر پرانے شہر کے فرقہ وارانہ حساس علاقوں بشمول چار مینار اور مکہ مسجد میں 20 ہزار اہلکار تعینات تھے۔[24][25] اطلاعات کے مطابق ممبئی میں تقریباً 40 ہزار پولیس اہلکار،[26] اور احتیاطی تدابیر کے طور پر چینائی میں 15،000 تعینات تھے۔[27] وزیر اعظم نے امن اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے عوامی درخواست کی۔[28]

فیصلہ کا خلاصہ[ترمیم]

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 9 نومبر 2019ء کو اپنا فیصلہ سنایا۔[29][30] فیصلے کا خلاصہ اس طرح کیا جا سکتا ہے:-[31][32][33][34]

  • عدالت نے حکومت ہند کو حکم دیا کہ وہ رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک ٹرسٹ بنائے اور تین ماہ کے اندر ایک بورڈ آف ٹرسٹیز بنائے۔ متنازع زمین حکومت ہند کی ملکیت ہوگی اور بعد میں اس کی تشکیل کے بعد ٹرسٹ کو منتقل کردی جائے گی۔
  • عدالت نے حکم دیا کہ 2.77 ایکڑ کے رقبے کی پوری متنازع زمین کو مندر کی تعمیر کے لیے مختص کیا جائے جبکہ ایودھیا کے اندر کسی مناسب جگہ؛ 5 ایکڑ کے رقبے کا متبادل ٹکڑا اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لیے مختص کیا جائے۔
  • عدالت نے فیصلہ دیا کہ 2010ء میں الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے؛ متنازع زمین کی تقسیم کا فیصلہ غلط تھا۔
  • عدالت نے فیصلہ دیا کہ بابری مسجد کا انہدام اور 1949 میں بابری مسجد کی بے حرمتی قانون کی خلاف ورزی تھی۔
  • عدالت نے مشاہدہ کیا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا سے آثار قدیمہ کے شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ بابری مسجد ایک "سٹرکچر" پر تعمیر کی گئی تھی، جس کا فن تعمیر واضح طور پر مقامی اور غیر اسلامی تھا۔
  • مسلم فریقوں کی طرف سے اے ایس آئی کے مختلف سائنسی دعووں کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات پر سپریم کورٹ نے کہا کہ مقابلہ کرنے والی جماعتیں اسے الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے اٹھا سکتی تھیں کیونکہ اس کے لیے قانونی علاج موجود تھے۔[35] بھارتی عدالت عظمیٰ نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ اے ایس آئی کی رپورٹ جو الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پیش کی گئی تھی وہ کوئی "عام رائے" نہیں تھی۔[36] اسی وقت سورج بھان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے تصنیف کردہ اور ثبوت کے طور پر پیش کردہ دی ہسٹورینز رپورٹ ٹو دی نیشن پر عدالت نے مشاہدہ کیا : "زیادہ سے زیادہ اس رپورٹ کو ایک رائے کے طور پر لیا جا سکتا ہے."[37]
  • سپریم کورٹ نے ایودھیا کیس میں اپنے 1,045 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ موجودہ عمارت کے نیچے موجود قدیم مذہبی ڈھانچے کے کھنڈر ہمیشہ اس بات کی نشان دہی نہیں کرتے کہ اسے غیر دوستانہ طاقتوں نے منہدم کیا تھا۔[38]
  • عدالت نے مشاہدہ کیا کہ چاروں جنم ساکھیوں (پہلے سکھ گرو، گورو نانک کی سوانح حیات) غیر مبہم اور تفصیل سے بیان کرتی ہیں کہ گرو نانک نے ایودھیا کی یاترا کی اور رام مندر میں 1510-11ء میں عبادت کی۔ عدالت نے یہ بھی بتایا کہ نہنگ سکھوں کے ایک گروپ نے 1857ء میں "مسجد" میں پوجا کی تھی۔[39]
  • عدالت نے کہا کہ مسلم فریق، بشمول اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ، متنازع زمین پر خصوصی قبضہ قائم کرنے میں ناکام رہے۔ اس میں کہا گیا کہ ہندو جماعتوں نے یہ ثابت کرنے کے لیے بہتر ثبوت پیش کیے کہ ہندؤوں نے مسجد کے اندر مسلسل عبادت کی، یہ مانتے ہوئے کہ یہ ہندو دیوتا رام کی جائے پیدائش ہے۔ عدالت نے حوالہ دیا کہ 1856-57ء میں لگائی گئی لوہے کی ریلنگ نے مسجد کے اندرونی صحن کو بیرونی صحن سے الگ کر دیا تھا اور یہ کہ بیرونی صحن پر ہندؤوں کا خصوصی قبضہ تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہندوؤں کو مسجد کے اندرونی صحن تک رسائی حاصل تھی۔
  • عدالت نے فیصلہ دیا کہ نرموہی اکھاڑہ کی طرف سے دائر مقدمہ کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا اور اس کے شخصی حقوق نہیں ہیں۔[40] تاہم عدالت نے فیصلہ دیا کہ نرموہی اکھاڑہ کو بورڈ آف ٹرسٹیز میں مناسب نمائندگی دی جانی چاہیے۔
  • عدالت نے شیعہ وقف بورڈ کی طرف سے اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے خلاف بابری مسجد کی ملکیت کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

12 دسمبر 2019ء کو سپریم کورٹ نے فیصلے پر نظرثانی کی تمام 18 درخواستوں کو خارج کر دیا۔[41]

اندرون ملک رد عمل[ترمیم]

تائید[ترمیم]

اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر فاروقی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے فیصلے کو قبول کیا اور اعلان کیا کہ وہ اس کے لیے ریویو پیٹیشن (نظرثانی کی درخواست) پیش نہیں کریں گے۔[42] جامع مسجد دہلی کے شاہی امام نے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع مزید نہیں چلنا چاہیے۔[43] کچھ بڑے صنعتی اداروں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔[44] چند مشہور شخصیات نے بھی فیصلے کی حمایت میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور ہم آہنگی اور امن کی اپیل کی۔[45]

ہندو اور مسلم برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے قومی سلامتی کے مشیر؛ اجیت ڈوول سے ملاقات کے بعد؛ قیامِ امن میں بھارتی حکومت کی حمایت کی۔[46]

سیاسی جماعتیں اور شخصیات[ترمیم]

بھارت کی کئی سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔[47] بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارت میں امن اور اتحاد کا آغاز کرے گا۔[48] انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلے کی حمایت کی اور امن اور آشتی کا مطالبہ کیا۔[49] سیاسی شخصیات جیسے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور درویدا منیترا کزگم رہنما ایم کے سٹیلن نے فیصلے کی حمایت کی۔[50][51] بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس فیصلے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسے کسی کی جیت یا ہار نہیں سمجھا جانا چاہیے۔[52] بعد ازاں قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ امن اور اتحاد ہو گا اور تمام مسائل؛ آئینی دائرے میں رہ کر حل ہو سکتے ہیں۔[53][54]

مخالفت[ترمیم]

اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے "سپریم کورٹ کے ایودھیا فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بہت سارے تضادات ہیں اور وہ اس پر نظرثانی کریں گے۔"[55]

نیشنل ہیرالڈ، فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے دو مضامین شائع ہوئے۔[56][57][58] اداریہ نے بعد میں مضامین کو واپس لے لیا اور سوشل میڈیا اور بی جے پی کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد معافی نامہ جاری کیا۔[58][59]

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور اسے "حقائق پر آستھا" کی فتح قرار دیا۔[60] مسلم فریقین کے بنیادی وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا کہ وہ فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں لیکن انھوں نے مزید کہا کہ فیصلے میں کچھ ’اچھی مثالیں‘ بھی ہیں۔[61] جمعیت علمائے ہند؛ تنازع کے ایک مدعی نے عدالت کے حکم پر مسجد کے لیے متبادل جگہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔[62]

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور جمعیت علمائے ہند نے 17 نومبر 2019ء کو فیصلے کو مسترد کرنے کے بعد نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔[63][64]

سکھ برادری کے تحفظات[ترمیم]

1045 صفحات پر مشتمل فیصلہ جس میں سکھ مت کا ایک الگ خود مختار مذہب کی بجائے ایک مذہب کے طور پر حوالہ دیا گیا اور نہنگ سکھوں کی پوجا کرنے والے بتوں کے بیانات کا حوالہ دیا گیا، جو سکھ مت میں مکمل طور پر ممنوع ہے، شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی،[65][66] دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی،[67]ایچ. ایس پھولکا[68] اور سکھوں نے اس کی مذمت کی تھی۔[69][70] ڈاکٹر منجیت سنگھ رندھاوا نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں فیصلے میں 'تمام مسخ شدہ حقائق' اور سکھ مذہب کا حوالہ دیتے ہوئے لفظ 'کلٹ' کو حذف کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔[71]

بین الاقوامی رد عمل[ترمیم]

بھارتی وزارت خارجی امور نے غیر ملکی سفیروں اور سفارت کاروں کو 9 نومبر 2019ء کو فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔[72]

پاکستان کے وزیر خارجہ، شاہ محمود قریشی نے فیصلے پر تنقید کی اور اس کے وقت پر سوال اٹھایا کیونکہ یہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر تھا۔ انھوں نے عدالتی فیصلے کو مودی حکومت کے متعصبانہ نظریہ کا اشارہ قرار دیا۔[73]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Archived copy" (PDF)۔ 09 نومبر 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  2. "Meet the five judges who delivered the Ayodhya verdict"۔ The Economic Times۔ 2019-11-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2019 
  3. "Ayodhya verdict live updates: Supreme Court delivers judgement on Ram Mandir-Babri Masjid case"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  4. "Ayodhya dispute: The complex legal history of India's holy site" [ایودھیا تنازعہ: ہندوستان کے مقدس مقام کی پیچیدہ قانونی تاریخ]۔ بی بی سی نیوز۔ 16 October 2019۔ 17 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2019 
  5. فیصلوں کا خلاصہ آرکائیو شدہ 17 اگست 2019 بذریعہ وے بیک مشین از جسٹس ایس یو خان، سدھیر اگروال اور دھرم ویر شرما، الہ آباد ہائی کورٹ، 6 اکتوبر 2010
  6. انیل داس (28 September 2010)۔ "Chronolgy of Ayodhya's Ram Janambhoomi-Babri Masjid title suit issue"۔ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز۔ 01 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. Sukumar Muralidharan (12 April 2002)۔ "Temple Interrupted"۔ Frontline۔ 30 ستمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "Time-line of Ayodhya dispute and slew of legal suits"۔ DNA India۔ 28 September 2010۔ 02 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ  J. Venkatesan (28 September 2010)۔ "Ayodhya verdict tomorrow"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 01 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  9. "India holy site 'split between Hindus and Muslims'"۔ BBC News۔ 30 September 2010۔ 01 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  10. S. U. Khan، S. Agarwal، D. V. Sharma۔ "Decision of the hon'ble special full bench hearing Ayodhya matters"۔ 27 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  11. "Court orders 3-way division of disputed Ayodhya land"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 30 September 2010۔ 03 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  12. "Ayodhya Dispute Case Background"۔ Supreme Court Observer۔ 06 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  13. "Ayodhya dispute: Supreme Court to commence day-to-day hearing today"۔ India Today۔ Press Trust of India۔ 6 August 2019۔ 25 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2019 
  14. "Supreme Court hearing ends in Ayodhya dispute; orders reserved"۔ The Hindu Business Line۔ Press Trust of India۔ 2019-10-16۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2019 
  15. "Ram Mandir verdict: Supreme Court verdict on Ram Janmabhoomi-Babri Masjid case"۔ The Times of India۔ 2019-11-09۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  16. "Ayodhya turned into a fortress ahead of Supreme Court Verdict"۔ Asian News International (بزبان انگریزی)۔ 2019-11-09۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  17. https://timesofindia.indiatimes.com/city/lucknow/ahead-of-ayodhya-verdict-internet-shuts-down-in-uttar-pradesh-cities/articleshow/71979981.cms
  18. "Archived copy"۔ 15 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2019 
  19. ^ ا ب "Ayodhya Verdict: Internet Services Shutdown in Agra, Aligarh; 29 Districts Monitored"۔ News18۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  20. "Ayodhya verdict: Section 144 imposed across UP, all educational institutions ordered shut till Nov 11"۔ DNA India (بزبان انگریزی)۔ 2019-11-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  21. "Prohibitory orders in Bengaluru; holiday for schools, colleges across Karnataka on Saturday"۔ The Hindu۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  22. Kritika Bansal (2019-11-03)۔ "Section 144 imposed in Bhopal ahead of Ayodhya verdict – India News"۔ Indiatoday.in۔ 05 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  23. "Ayodhya verdict: Schools, colleges shut in UP, MP, K'taka, J-K, Delhi; Sec 144 imposed – india news"۔ Hindustan Times۔ 2019-10-21۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  24. AuthorTelanganaToday۔ "Ayodhya verdict: Heavy security deployed in Hyderabad"۔ Telangana Today (بزبان انگریزی)۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  25. Abhinay Deshpande (2019-11-10)۔ "Just another day in Hyderabad"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  26. "Ayodhya verdict: Section 144 imposed in Mumbai, 40,000 police personnel deployed"۔ The New Indian Express۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  27. "Ayodhya verdict: Security tightened in Chennai, 15,000 police personnel deployed"۔ Dnaindia.com۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  28. SAE News Desk (2019-11-09)۔ "PM calls for peace and harmony on Ayodhya verdict"۔ The South Asian Express (بزبان انگریزی)۔ 13 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2019 
  29. The Hindu Net Desk (2019-11-09)۔ "Ayodhya verdict: as it happened | Temple at disputed site, alternative land for mosque, says Supreme Court"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ 11 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  30. "Indian top court gives Ayodhya holy site to Hindus"۔ برطانوی نشریاتی ادارہ (بزبان انگریزی)۔ 2019-11-09۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  31. "Supreme Court's verdict on Ayodhya land dispute: 10 Key takeaways"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 9 November 2019۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  32. The Hindu Net Desk (2019-11-09)۔ "Highlights of the Ayodhya verdict"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  33. "Damage, desecration & demolition of Babri Masjid illegal acts, says SC"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2019-11-10۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  34. "Hindus made a better case, Waqf Board couldn't prove exclusive possession of Ayodhya site: SC"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2019-11-10۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  35. "Ayodhya dispute: Muslim parties in SC retract statement on Ram Chabutra - India News"۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2020 
  36. "Ayodhya case: SC says ASI report not an ordinary opinion; inferences drawn by cultivated minds - The Economic Times"۔ The Economic Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2020 
  37. Dhananjay Mahapatra (18 September 2019)۔ "Historians' report on Babri mosque mere 'opinion': SC"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2020 
  38. Krishnadas Rajagopal (10 November 2019)۔ "Ayodhya verdict | Ruins don't always indicate demolition, observes Supreme Court"۔ The Hindu۔ 12 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2019 
  39. "How Guru Nanak played a 'role' in Ayodhya verdict"، دی ٹائمز آف انڈیا، 11 November 2019، 11 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2019 
  40. "No regret over SC saying Nirmohi Akhara not 'shebait' of deity Ram Lalla: Outfit"۔ The Times of India۔ 9 November 2019۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  41. "Supreme Court Dismisses All Petitions Seeking Review Of Its Ayodhya Verdict"۔ NDTV۔ 12 December 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2019 
  42. "Humbly accept Ayodhya verdict, won't file any review petition: UP Sunni Central Waqf Board"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 9 November 2019۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  43. "Supreme Court verdict on Ayodhya: Jama Masjid Shahi Imam says matter shouldn't be stretched further"۔ The Economic Times۔ 2019-11-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  44. "India Inc hails Supreme Court verdict on Ayodhya Ram temple"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2019-11-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  45. "Ayodhya verdict: Rajinikanth, Taapsee Pannu, Kangana Ranaut and others react"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2019-11-09۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  46. "NSA Ajit Doval meets Hindu, Muslim religious leaders post Ayodhya verdict"۔ The Economic Times۔ 2019-11-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  47. Gyan Varma (2019-11-09)۔ "Ayodhya Verdict: Political Fallout"۔ Mint (newspaper) (بزبان انگریزی)۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  48. "BJP hails Ayodhya verdict; says it will set the tone for peace and unity"۔ بزنس لائن (بزبان انگریزی)۔ 9 November 2019۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  49. "Congress welcomes Ayodhya verdict, appeals for peace"۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 9 November 2019۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019انڈیا ٹوڈے سے 
  50. "Ayodhya Verdict: Politicians Appeal For Peace After Big Judgement"۔ این ڈی ٹی وی۔ 2019-11-09۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  51. "SC Ayodhya verdict should be looked at without disagreement: MK Stalin"۔ Asian News International (بزبان انگریزی)۔ 2019-11-09۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  52. "Narendra Modi (@narendramodi) | Twitter"۔ twitter.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  53. Maria Abi-Habib، Sameer Yasir (2019-11-08)۔ "Court Backs Hindus on Ayodhya, Handing Modi Victory in His Bid to Remake India"۔ The New York Times (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0362-4331۔ 11 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  54. "Ayodhya verdict | Constitution can resolve knotty issues, says Modi"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ Special Correspondent۔ 2019-11-09۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  55. "Lots Of Contradictions, Will Seek Review: Sunni Waqf Board Lawyer On Ayodhya Verdict"۔ آؤٹ لک۔ 9 November 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2020 
  56. "Congress faces flak for National Herald article on Ayodhya judgement"۔ The New Indian Express۔ 10 November 2019۔ 12 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2019 
  57. "Managed by Cong Leaders, Newspaper Compares Ayodhya Ruling to 'Actions of Pak SC'; Draws BJP's Ire"۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 2019-11-10۔ 11 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2019سی این این نیوز 18 سے 
  58. ^ ا ب "National Herald takes down controversial Ayodhya opinion after Congress faces backlash"۔ The Print۔ 2019-11-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2019 
  59. "BJP slams Congress over National Herald article on Ayodhya verdict"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2019-11-10۔ 11 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2019 
  60. Syed Mohammed (2019-11-09)۔ "Supreme Court is supreme, not infallible: Owaisi"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ 11 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  61. Bill Spindle and Krishna Pokharel (2019-11-09)۔ "India's Top Court Rules in Favor of Hindus in a Long Feud With Muslims Over Religious Site"۔ وال اسٹریٹ جرنل (بزبان انگریزی)۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  62. "No alternative land acceptable for mosque in Ayodhya: Jamiat Ulama-e-Hind"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2019-11-15۔ 15 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2019 
  63. Omar Rashid (2019-11-17)۔ "Ayodhya verdict: Muslim Personal Law Board to file review petition against Supreme Court's decision"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2019 
  64. "AIMPLB to seek review of SC verdict in Ayodhya case, against taking alternative 5-acre plot"۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 2019-11-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2019دی ٹائمز آف انڈیا سے 
  65. Kamaldeep Singh Brar (2019-11-28)۔ "SGPC House condemns references to Sikh Guru in Ayodhya verdict"۔ The Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 
  66. Surjit Singh (2019-11-28)۔ "SGPC condemns Ayodhya verdict"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 
  67. "'Sikh cult' in Ayodhya judgement: DSGMC forms panel"۔ The Times of India۔ 2019-11-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 
  68. "Phoolka objects to term 'Sikh cult' in Ayodhya verdict addendum"۔ Hindustan Times۔ 2019-11-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 
  69. "Why Sikhs Are Angry With the Ayodhya Judgment"۔ The Wire۔ 2019-11-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 
  70. "How a Third Dimension was Introduced to the Ayodhya Judgment"۔ The Wire۔ 2019-11-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 
  71. "Petition in SC against term 'Sikh cult' in Ayodhya verdict"۔ The Tribune۔ 2020-01-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2020 
  72. "MEA briefs diplomats of various countries on SC's Ayodhya verdict"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 9 November 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  73. "After 370, Foreign Minister of Islamic Republic of Pakistan whines about Ayodhya verdict"۔ دی فری پریس جرنل (بزبان انگریزی)۔ 09 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 

مزید دیکھیے[ترمیم]