حبیب بینک لمیٹڈ
| پبلک لمیٹڈ کمپنی | |
| تجارت بطور | پی ایس ایکس: HBL |
| صنعت | بينک بازار سرمایہ |
| قیام | بامبے (اب ممبئی)، 1941ء |
| صدر دفتر | حبیب بینک پلازہ، کراچی, پاکستان |
کلیدی افراد | نعمان کے ڈار صدر اور سی ای او |
| مصنوعات | قرضہ جات، کریڈٹ کارڈ، بچت، کنزیومر بینکنگ وغیرہ |
| آمدنی | |
| کل اثاثے | |
| کل ایکوئٹی | |
ملازمین کی تعداد | 21,703 (2021)[1] |
| ویب سائٹ | حبیب بینک لمیٹڈ www.hbl.com |

حبیب بینک لمیٹڈ (مخفف: ایچ بی ایل) ( مختصراً HBL) پاکستانی بین الاقوامی بینک ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے جس کا صدر دفتر حبیب بینک پلازہ،کراچی میں واقع ہے۔
حبیب گھرانے کے ذریعے1941ء میں قائم کیا گیا، HBL پاکستان کا سب سے قدیم، سب سے بڑا اور پہلا تجارتی بینک ہے۔ 1951ء میں اس نے کولمبو، سری لنکا میں اپنی پہلی بیرون ملک شاخ کھولی۔ 1972ء میں بینک نے اپنا صدر دفتر حبیب بینک پلازہ میں منتقل کر دیا جو اس وقت جنوبی ایشیا کی سب سے اونچی عمارت بن گئی۔ حکومت نے 1974ء میں بینک کو قومیا لیا اور 2004ء میں اس کی نجکاری کی۔
HBL اثاثوں کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ملکی بین الاقوامی شرکت ہے اور اس نے بار بار فوربس گلوبل 2000ء میں پاکستانی شرکت کی درجہ بندی میں بہترین مقام پر آیا ہے۔ یہ پاکستان کا نجی شعبے کا سب سے بڑا بینک بھی ہے، جس کی 1700 سے زیادہ شاخیں اور 2000 سے زیادہ اے ٹی ایم ہیں۔ HBL کی شاخیں غیر ملکی زر مبادلہ کا تبادلہ بھی کرتی ہیں۔
2021ء تک HBL میں 21,703 مستقل ملازمین اور 114 تعہدی حیثیت سے تھے۔
کارپوریٹ گورننس
[ترمیم]| نام | عہدہ |
|---|---|
| سلطان علی الانا | بورڈ کے چیئرمین |
| معیز احمد جمال | ڈائریکٹر |
| شفیق دھرمشی | ڈائریکٹر |
| سلیم رضا | ڈائریکٹر |
| نجیب سمیع | ڈائریکٹر |
| صبا کمال | ڈائریکٹر |
| خلیل احمد | ڈائریکٹر |
سی ای اوز کی فہرست
[ترمیم]- ذاکر محمود(2000 – 28 ستمبر 2012)[3]
- نعمان کے ڈار (28 ستمبر 2012 – 31 دسمبر 2017)[4]
- ریمنڈ کوتوال - عبوری سی ای او (31 دسمبر 2017 – 30 اپریل 2018)[5]
- محمد اورنگزیب (30 اپریل 2018 – 11 مارچ 2024)[6]
- محمد ناصر سلیم (11 مارچ 2024 – )[7]
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- Habib Bank
- hblibank - Habib Bank's Internet Banking Websiteآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ hblibank.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- HBL Got Bank of the Year Award - 2009آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ tenezo.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- HABIB BANK LTD. v. HABIB BANK A.G. ZURICH - 1980/82
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ٹ HBL Annual report 2021
- ↑ "Board of Directors". HBL (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2024-03-24. Retrieved 2024-03-24.
- ↑ "Mr R. Zakir Mahmood,Board of Trustees | About AKU | The Aga Khan University"۔ www.aku.edu
- ↑ "HBL announces retirement of Dar as CEO, other appointments"۔ Profit by Pakistan Today۔ 23 اکتوبر 2017
- ↑ "HBL CEO Nauman K. Dar bows out"۔ DAWN.COM۔ 24 اکتوبر 2017
- ↑ "HBL appoints new President and CEO"۔ Profit by Pakistan Today۔ 30 اپریل 2018
- ↑ "In a remarkable act of national service, Muhammad Aurangzeb steps down as President & CEO - HBL"۔ Aga Khan Development Network