مندرجات کا رخ کریں

ایچ ڈی دیوے گوڑا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایچ ڈی دیوے گوڑا
H D Deve Gowda
ایچ ڈی دیوے گوڑا
ذاتی تفصیلات
پیدائشمئی 1933 (عمر 93 سال)
جماعتجنتا دل 1999-تاحال
زوجیتChennamma Deve Gowda
مادر علمیL V Polytechnic College
As of oct, 2014
Source: [[1][2][3]

ایچ ڈی دیوے گوڑا، ہندوستانی سیاست دان۔ سابق وزیر اعظم۔ صدر، جنتا دل (ایس)۔ مئی 1933میں کرناٹک کے ہاسن ضلع میں پیدا ہوئے۔ دیوگوڑا بیس سال کی عمر میں ہی سیاست میں سرگرم ہو گئے تھے۔ 1953میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے اور1962 تک اس کے رکن رہے۔ متوسط طبقے کے کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے دیوگوڑا نے غریب کسانوں کے مسئلوں کو لے کر لڑنے والے رہنماء کے طور پر نام کمایا۔ وہ 28 سال کی عمر میں انتخابی میدان میں اترے اور ایم ایل اے بنے۔ سن 76- 1972کے دوران اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماء رہے۔ وہ کرناٹک میں شہری کاموں اور آب پاشی کے وزیر بھی بنے۔ انھوں نے پراجکٹوں کے لیے کم رقم مختص کرنے پر احتجاجاً استعفی دے دیا۔ پہلی بار 1991میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ سن1994میں کرناٹک میں جنتا دل کی کامیابی میں اہم کردار نبھایا اور وزیر اعلیٰ بنے۔ تیس مئی1996 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور تیسرے مورچے کی قیادت میں بھارت کے وزیر اعظم بنے۔ ان کا وزیر اعظم بننا کسی کرشمے سے کم نہیں تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]

  1. "Shri H. D. Deve Gowda"۔ Pmindia.nic.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-04
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2014-10-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-24