ایڈم میکیوچز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ایڈم میکیوچز (انگریزی: Adam Mickiewicz) (ولادت: 24 دسمبر 1798ء وفات: 26 نومبر 1855ء) پولینڈ کے شاعر، ڈراما نگار، مضمون نگار، مترجم، سلاوی ادب کے پروفیسر اور سیاسی کارکن ہیں۔ وہ بیک وقت پولستان، لتھیوپیا اور بیلاروس کے قومی شاعر ہیں۔ پولش رومانیت میں انہیں خصوصی امتیاز حاصل ہے اور وہ پولینڈ کے تین بڑے شعرا میں سے ایک ہیں۔[1] ان میں سے بھی ایڈم کو پولینڈ کا سب سے بڑا شاعر مانا جاتا ہے۔[2] [3] وہ سلاوی ادب کے بھی سب سے بڑے شاعر کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں سلاوی شاعر بھی کہا جاتا ہے۔[4] شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ رومانی ڈراما نگار،[5] بھی ہیں اور انہیں لارڈ بائرن اور گوئٹے کی صف کا شاعر اور ڈراما نگار مانا جاتا ہے۔[4][5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Poland's Famous Poets". Polish-dictionary.com. اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-20. 
  2. ^ ا ب
  3. ^ ا ب