ایڈورڈ سنگلٹن ہولڈن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایڈورڈ سنگلٹن ہولڈن
ایڈورڈ سنگلٹن ہولڈن - غالباً 1870ء سے 1880ء کے درمیانی عرصہ میں

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Edward Singleton Holden ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 5 نومبر 1846ء
سینٹ لوئس، مسوری، ریاستہائے متحدہ
وفات 16 مارچ 1914ء
(عمر: 67 سال 4 ماہ 11 دن شمسی)
ویسٹ پوائنٹ، نیو یارک، نیویارک، ریاستہائے متحدہ
قومیت امریکی
رکن قومی اکادمی برائے سائنس،  امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدین جیرمیاہ (والد)، سارہ ہولڈن (والدہ)
عملی زندگی
مادر علمی واشنگٹن یونیورسٹی، سینٹ لوئس، مسوری، ریاستہائے متحدہ
عسکری اکادمی ریاستہائے متحدہ- 1870ء
تعلیمی اسناد بی ایس سی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر فلکیات، امین مکتبہ
شعبۂ عمل فلکیات  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت بحری رصدگاہ ریاستہائے متحدہ،
واشبرن رصدگاہ، وسکونسن،
رصدگاہ وسکونسن- میڈیسن،
لیک رصدگاہ، کیلیفورنیا،
عسکری اکادمی ریاستہائے متحدہ
تنظیم فلکیاتی انجمن اوقیانوس
وجہ شہرت کیلفورنیا یونیورسٹی،
نئی عمومی فہرست
اعزازات
رکن قومی اکادمی سائنس
دستخط
 

ایڈورڈ سنگلٹن ہولڈن (5 نومبر 1846ء16 مارچ 1914ء) امریکی ماہر فلکیات اور امین مکتبہ (لائبریرئین) تھا۔ علاوہ ازیں وہ کیلیفورنیا یونیورسٹی کا صدر بھی رہا۔

ابتدائی حالات و تعلیم[ترمیم]

ایڈورڈ سنگلٹن ہولڈن 5 نومبر 1846ء کو سینٹ لوئس، مسوری، ریاستہائے متحدہ میں پیدا ہوا۔ ایڈوڈ کا والد جیرمیاہ اور والدہ سارہ ہولڈن تھی۔ 1862ء سے 1866ء تک ہولڈن واشنگٹن یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہا۔ واشنگٹن یونیورسٹی سے B.S کی ڈگری حاصل کی۔ 1870ء میں وہ عسکری اکادمی ریاستہائے متحدہ میں زیر تعلیم رہا۔

تعلیمی کارنامہ ہائے[ترمیم]

1873ء میں ہولڈن بحری رصدگاہ ریاستہائے متحدہ میں ریاضی کا پروفیسر مقرر ہوا۔ یہاں ہولڈن کو ریاضی دان و منجم سائمن نیوکومب کی خاصی بہترین حمایت حاصل رہی۔ 28 اگست 1877ء کو آساف ہال نے مریخ کے دو چاند ڈائیموس اور فوبس دریافت کیے تو اِس دریافت کے چند دن بعد ہولڈن نے مریخ کے مزید نئے چاند دریافت کرنے کا اعلان کیا۔ مگر ماہرین فلکیات نے اِن تحقیقات کو یکسر مسترد کر دیا۔ 1881ء سے 1885ء تک ہولڈن واشبرن رصدگاہ اور رصدگاہ وسکونسن- میڈیسن میں بطور ڈائریکٹر کام کرتا رہا۔ 1885ء میں ہولڈن کو قومی اکادمی سائنس کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ ہولڈن نے نئی عمومی فہرست میں 22 نئے اجسامِ فلکی دریافت کیے جب وہ واشبرن رصدگاہ میں بطور ڈائریکٹر کام کرتا رہا۔ 1885ء سے 1888ء تک ہولڈن کیلیفورنیا یونیورسٹی کا صدر رہا۔ 1888ء وہ ہولڈن لیک رصدگاہ، کیلیفورنیا کا پہلا ڈائریکٹر مقرر ہوا اور وہ 1897ء کے اواخر تک اِس عہدہ پر کام کرتا رہا۔ 1898ء کے اوائل دنوں میں ہولڈن نے ڈائریکٹر لیک رصدگاہ، کیلیفورنیا کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈائریکٹر لیک رصدگاہ، کیلیفورنیا کے عہدہ صدارت کے دوران ہولڈن نے فروری 1889ء میں فلکیاتی انجمن اوقیانوس کی قائم کی اور ہولڈن کو اس انجمن کا پہلا صدر منتخب کیا گیا، 1891ء تک وہ فلکیاتی انجمن کا صدر رہا۔ 1901ء میں ہولڈن عسکری اکادمی ریاستہائے متحدہ کا امین مکتبہ مقرر ہوا اور تا وفات اِسی عہدہ پر کام کرتا رہا۔

تصانیف[ترمیم]

ایڈورڈ ہولڈن نے متعدد کتب تحریر کیں جن میں دنیا کے پرچموں، اجسامِ فلکی، علم فلکیات پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ ہولڈن کی دو تصانیف مشہور ہیں :

  • Sir William Herschel, his life and works (سن تحریر: 1881ء)
  • The Mogul emperors of Hindustan, A.D. 1389- A.D. 1707 (یہ کتاب نیویارک سے 1895ء میں شائع ہوئی۔ ہندوستان کے مغل شہنشاہوں کی سوانح اور تاریخ پر مبنی ہے)
  • Real Things In Nature. A Reading Book of Science for American Boys and Girls (سن تحریر: 1916ء)

اعترافات[ترمیم]

ایڈورڈ ہولڈن کی وفات کے بعد ماہرین فلکیات نے کئی اجسامِ فلکی اور دہانوں کے نام ہولڈن کی خدمتِ اعتراف میں رکھے ہیں جیسے کہ:

حوالہ جات[ترمیم]