ایڈورڈ گرین ول براؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایڈورڈ گرین ول براؤن، فیلو آف دی برٹش اکیڈمی(7 فروری 1862 تا 5 جنوری 1926) ایک برطانوی مستشرق تھے۔ انھوں نے تاریخ اور ادب کے میدان میں بے شمار مضامین اور کتابیں شائع کیں۔

زندگی[ترمیم]

براؤن سٹاؤٹ ہِل گلاؤسٹر شائر،برطانیہ، میں ایک سول انجینئر بینجمن براؤن اور ان کی بیوی اینی کے گھر پیدا ہوئے۔انھوں نے ایٹون کالج اور نیو کاسل کالج آف فزکس سائنس سے تعلیم حاصل کی ۔ اس کے بعد انھوں نے پیم بروک کالج، کیمبرج سے نیچرل سائنسز کی تعلیم حاصل کی۔انھوں نے ایڈورڈ ہنری پامر اور ولیم رائٹ سے، عربی، ایڈورڈ کووول سے فارسی اور سر جیمز ریڈ ہاؤس سے ترکی زبان سیکھی اور ترک لوگوں میں دلچسپی حاصل کی۔.[1] تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1882 میں انھوں نے قسطنطنیہ کا سفر کیا۔[2][3] اس کے بعد براؤن نے مزید دو سال کیمبرج یونیورسٹی سے ہندوستانی زبانیں مثلاًہندوستانی(اردو)، سنسکرت ، فارسی اور عربی اور ایم۔ بی کی ڈگری حاصل کی۔[4] 1887 میں وہ پیم بروک کالج کے ارکان بن گئے۔ اور پھر ایران کا ایک تفصیلی دورہ کیا اور واپس آکر فارسی کے لیکچرر مقرر ہو گئے۔ اپریل 1902 میں وہ کیمبرج یونیورسٹی میں عربی کے سر تھامس ایڈمز کے پروفیسر منتخب ہو گئے۔[2][5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "E. G. Browne and His "A Year Amongst the Persians"JSTOR 4299929 
  2. ^ ا ب John Gurney۔ "Browne, Edward Granville"۔ اوکسفرڈ ڈکشنری آف نیشنل بائیوگرافی (آن لائن ایڈیشن)۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ doi:10.1093/ref:odnb/32120  (Subscription or UK public library membership required.)
  3. "Browne, Edward Granville (BRWN879EG)"۔ A Cambridge Alumni Database۔ University of Cambridge 
  4. Buck, Christopher. “Edward Granville Browne.” British Writers, Supplement XXI. Ed. Jay Parini. Farmington Hills, MI: Charles Scribner’s Sons/The Gale Group, 2014. Pp. 17–33.
  5. سانچہ:Cite newspaper The Times