ایڈورڈ ہملٹن ایٹکن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایڈورڈ ہملٹن ایٹکن
(انگریزی میں: Edward Hamilton Aitken ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 16 اگست 1851ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ستارا (شہر) ،  بمبئی پریزیڈنسی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 اپریل 1909ء (58 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایڈنبرا ،  اسکاٹ لینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد جیسی ہیلن ایٹکن [2]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ممبئی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  فطرت پسند ،  ماہر حیوانیات   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ایڈورڈ ہملٹن ایٹکن (انگریزی: Edward Hamilton Aitken) (پیدائش: 16 اگست 1851ء - وفات: 11 اپریل 1909ء) برطانوی سول سرونٹ، مزاح نگار، ماہر حیوانات اور نیچرل ہسٹری کے ماہر تھے۔ وہ ہندوستان کی نیچرل ہسٹری پر تحریروں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ انھوں نے ہندوستانی نیچرل ہسٹری پر لاتعداد کتابیں تحریر کیں اور بمبئی نیچرل ہسٹری سوسائٹی کے بانی تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ایڈورڈ ہملٹن ایٹکن 16 اگست 1851ء کو ستارا، بمبئی پریزیڈنسی میں پیدا ہوئے۔[4] ان کے والد ریو جیمس ایٹکن فری چرچ آف اسکاٹ لینڈ کے مشنری تھے۔ ایڈورڈ ایٹکن نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ بی اے اور ایم اے کی اسناد ممبئی یونیورسٹی سے حاصل کیں۔ لاطینی زبان کی تعلیم دکن کالج، پونہ سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں یونانی زبان میں بھی مہارت حاصل کی۔ ملازمت کی شروعات 1876ء میں حکومت بمبئی کے کسٹم اینڈ سالٹ ڈیپارٹمنٹ سے کی۔ اس محکمہ میں رہتے ہوئے ہندوستان کے مختلف شہروں ارن، اتر کنڑ، رتناگریسمیت دیگر علاقوں میں خدمات انجام دیں۔ 1903ء میں ان تعیناتی کراچی میں ہوئی۔ یہاں وہ کسٹم اینڈ سالٹ کے محکمہ میں چیف کلیکٹر مقرر ہو گئے۔ نومبر 1905ء میں کو سندھ کے گزیٹیئر کی ترتیب کے لیے سپریٹنڈنٹ انچارج مقرر ہوئے۔ یہ گزیٹیئر Gazetteer of Province of Sindh کے نام سے 1907ء شائع ہوا۔ یہ گزیٹیئر دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ سندھ کی جاگرافی، آثار قدیمہ، تاریخ کے موضوعات پر مشتمل مواد پر مبنی ہے ۔ جبکہ دوسرا حصہ اضلاع پر مبنی ہے۔ اس حصہ میں تجارت، تعلیم، انڈسٹری، صحت، روینیو سمیت قبیلوں، قوموں اور تاریخی آثاروں پر مواد شامل ہے۔[5] ایٹکن اگست 1906ء میں ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ 1907ء میں انھوں نے ہندوستان کو الوداع کہا۔ چوں کہ وہ ماہر حیوانات تھے اسی لیے انھوں نے اپنے گھر میں جانور بھی پال رکھے تھے جس کی وجہ سے ان کا بہت سا وقت ان جانوروں کے ساتھ گزرتا تھا۔ انھوں 15 ستمبر 1883ء کو بمبئی نیچرل ہسٹری سوسائٹی کی بناد رکھی۔ اس سوسائٹی کے میوزیم کے ساتھ کام کیا۔ 1886ء سے 1895ء تک وہ جرنل آف دی بمبئی نیچرل ہسٹری سوسائٹی کے ایڈیٹر رہے۔

تصانیف[ترمیم]

ایڈن برگ واپسی کے بعد انھوں نے پرندوں پر Strand Magazine میں مضامین کی سیریز تحریر کیے.[6]

وفات[ترمیم]

ایڈرورڈ ہملٹن ایٹکن 11 اپریل 1909ء کو ایڈنبرگ، اسکاٹ لینڈ میں وفات پا گئے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://sdei.senckenberg.de/biographies/information.php?id=231 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/248207459
  4. مختیار احمد ملاح، مغربی سندھ شناسی (سندھی)، محکمہ ثقافت و سیاحت حکومت سندھ، اگست 2013ء، ص 345
  5. مغربی سندھ شناسی (سندھی)، ص 346
  6. Obituary. Edward Hamilton Aitken. Aberdeen Journal. 28 April 1909. p. 3