ایژی ملا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ایژی ملا پہاڑ
فائل:Ezhimala1.png
ٹرین سے ایژی ملا کا منظر
بلند ترین مقام
بلندی 286 میٹر (938 فٹ)
امتیاز [آلہ تبدیل: needs a number]
انفرادیت [آلہ تبدیل: needs a number]
اسما
ترجمہ Ezhimala Hill (انگریزی)
جغرافیہ
ایژی ملا پہاڑ is located in کیرالہ
ایژی ملا پہاڑ
ایژی ملا پہاڑ
سلسلہ کوہ آزاد، بحیرہ عرب سے متصل
کوہ پیمائی
آسان تر راستہ پیادہ پا
ایژی ملا
ഏഴിമല
Ezhimala
مقام
ملک Flag of India.svg بھارت
ریاست کیرلا
ضلع کنور
زبانیں
 • دفتری ملیالم]]، انگریزی
منطقۂ وقت بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
گاڑی رجسٹریشن KL-
نزدیک ترین شہر پئیانور
خواندگی 90%

ایژیملا بھارت کی ریاست کیرالا کے کنور ضلع کا ایک مقام اور پہاڑ ہے۔ یہ سطحِ بحر سے 286 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ اس کی چاروں طرف پہاڑ اور سمندر سے گھیری ہوئی ہیں۔

نام[ترمیم]

ایژی ملا موشک سَیلم اور سپتا سَیلم کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔

جغرافیہ[ترمیم]

ایژی ملا بحر عرب کے کنارے واقع ہے۔ یہ ضلعی صدر دفتر کنور سے 38 کلومیٹر دور ہے۔ یہ ایک قدیم بندرگاہ اور تجارتی مرکز بھی تھا۔

تاریخ[ترمیم]

تاریخی اعتبار سے ایژی ملا شمالی کیرالا کا اہم اور قدیم مقام ہے۔ ایژی ملا پرانا موشک راجاؤں کا دارالحکومت تھا۔ موشک سلطنت کے پہلے راجا راما گھڈا موشکن نے اس کو اپنا دارالحکومت بنایا۔ بعد میں یہ سلطنتِ کولاتیری کے نام سے مشہور ہوئی۔ ایژی ملا 11 ویں صدی میں چولا چیرا راجاؤں کا میدانِ کارزار رہا ہے۔

خصوصیات[ترمیم]

شیخ عبد اللطیف جو ایک مسلمان سماجی مصلح تھا ان کا مزار یہاں کی ایک قدیم مسجد میں موجود ہے۔ ایژی ملا کے علاقے میں کمیاب دوائی پودے پائے جاتے ہیں۔ یہاں کے سمندر میں دوسرے جگہوں کے مقابل نیلاپن زیادہ ہے۔ ایژی ملا کا ماونٹ ڈیلی مینارِ روشنی بہت پرانا اور مشہور بھی ہے۔