ایکالینن
| ایکالینن | |
|---|---|
| قصبہ | |
| Ikaalisten kaupunki | |
Ikaalinen Church | |
Location of Ikaalinen in فن لینڈ | |
| ملک | فن لینڈ |
| علاقہ | پیرکانما |
| ذیلی علاقے | North-western Pirkanmaa sub-region |
| منشور | 1858 |
| City rights | 1977 |
| حکومت | |
| • Town manager | Tero Nissinen |
| • کثافت | 0/کلومیٹر2 (0/میل مربع) |
| منطقۂ وقت | EET (UTC+2) |
| • گرما (گرمائی وقت) | EEST (UTC+3) |
| ویب سائٹ | www.ikaalinen.fi |
ایکالینن (انگریزی: Ikaalinen) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو پیرکانما میں واقع ہے۔[1]
یہ شہر پیرکانما علاقے کا حصہ ہے۔ اس شہر کی آبادی 7140 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کا کل رقبہ 84348 مربع کلومیٹر ہے جس میں آبی رقبہ 9316 مربع کلومیٹر ہے۔ آبادی کی گنجانیت 952 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔
آس پاس کے بلدیات میں ہمین کیرو، یامی یروی، کنکان پا، پارکانو، ساستامالا اور اُلویروی ہیں۔
یہ بلدیہ فنّش بولنے والے افراد پر مشتمل ہے۔
سیئتسیمینن نیشنل پارک کا کچھ حصہ اسی بلدیہ میں واقع ہے۔
فن لینڈ میں سیاحوں کے لیے ایکالینن بہت عرصے سے باعث کشش رہا ہے۔ یہاں موجود گرم حمام پچھلی صدی سے مقبول ہے اور علاقائی موسیقی بھی اس کی روایات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ خوبصورت مناظر سیاحوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔
پچھلی چند دہائیوں میں ایکالینن نے خدمات کے شعبے پر زیادہ توجہ دی ہے اور کاروبار، تعلیم اور تفریحی سہولیات پر زیادہ توجہ دی ہے۔ 55 فیصد آبادی خدمات کے شعبے سے روزگار کماتی ہے اور 15 فیصد کی آمدنی زراعت سے آتی ہے جو ہمیشہ سے ہی اہم شعبہ رہا ہے۔
1641 میں ایکالینن کو علاحدہ بلدیہ کا درجہ ملا۔ ملحقہ مارکیٹ ٹاؤن 1858 میں قائم ہوا اور 1972 میں ان دونوں کو ملا کر ایک بنایا گیا اور 1977 میں ایکالنن کو قصبے کا درجہ ملا۔
ایکالینن کا مرکز جھیل کُروس یروی کے کنارے ہے جو ہائی وے 3 (ای12) کے کنارے پر ہے اور خوبصورت جھیل شمار ہوتی ہے۔
یہاں کے بڑے صنعتی پلانٹ اُپو فلور، جارجیا پیسیفک پیپر، ای ایونیو اور کاتسا کے ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر ایکالینن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Ikaalinen"
|
|