ایکسٹو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایکسٹو ابن صفی صاحب [1] کا تخلیق کردہ ایک مشہور و معروف کردار ہے۔ ایکس ٹو عمران سیریز کا ایک خفیہ اور اہم کردار ہے۔ ایکس ٹو سیکرٹ سروس کا سربراہ ہے۔ ابن صفی صاحب نے علی عمران کے ذریعے ایکسٹو کو بطور سیکرٹ سروس کا چیف تخلیق کروایا اور علی عمران ہی ایکسٹو کا رول خفیہ طور پر بھی ادا کرتا ہے۔ علی عمران کی غیر موجودگی میں طاہر جس کا نام بلیک زیرو ہے ایکسٹو کا رول بخوبی ادا کرتا ہے۔ طاہر سے پہلے ایک بلیک زیرو عمران سیریز کے ایک مشہور سلسلے "درندوں کی بستی سیریز" میں مشن کے دوران وطن کی خاطر شہید ہو جاتا ہے۔ اگلے ہی ناول "گمشدہ شہزادی" میں ابن صفی نے ایک دوسرا یعنی نیا کردار بلیک زیرو پیش کیا جس کا نام طاہر ہے، بلیک زیرو طاہر کو بے حد مقبولیت ملی اور یہی بلیک زیرو اگلے ناولوں میں بھی چلتا رہا۔ ایکسٹو کی خفیہ شخصیت سے علی عمران، سر سلطان، بلیک زیرو طاہر اور روشی کے علاوہ کوئی واقف نہیں۔ البتہ عمران کے ایک ملازم سلیمان کو بھی کسی حد تک معلوم ہے مگر اس بارے میں اتنا واضح ذکر نہیں ملتا۔

سرسلطان اور عمران نے مل کر سیکرٹ سروس بنائی تھی۔ عمران نے خود سیکرٹ سروس کے ممبرز منتخب کیے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابن صفی