ایکواڈور کا جغرافیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایکواڈور کا نقشہ

حدود اربعہ۔ ایکواڈور کے مغرب میں بحر الکاہل واقع ہے جو ملک کا 2,237 کلو میٹر لمبا ساحل بناتا ہے۔ اس کے علاوہ شمال میں ایکواڈور کی سرحد کی لمبائی کولمبیا کے ساتھ 590 کلومیٹر ہے، مشرق اور جنوب میں پیرو واقع ہے جس کے ساتھ سرحد کے لمبائی 1420 کلو میٹر ہے۔ ایکواڈور کا کل رقبہ بشمول گیلاپیگوس جزائر کے 283،560 مربع کلومیٹر ہے، جس میں سے 276،840 مربع کلومیٹر زمین اور 6720 مربع کلومیٹر پانی ہے۔

حوالہء نقشہ۔ جنوبی امریکا

رقبہ۔ کل۔ 2 لاکھ 83 ہزار 5 سو 60 مربع کلومیٹر

زمین۔ 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو 40 مربع کلومیٹر
پانی۔ 6 ہزار 7 سو 20 مربع کلومیٹر

زمینی سرحدیں ۔ کل 2010 کلومیٹر

ایکواڈور، خلا سے لی گئي تصویر

ساحل۔ 2,237 کلومیٹر

سمندری حدود۔ گیلاپیگوس جزائر اور بحرالکاہل میں 200 میل

موسم۔ مختلف علاقے مختلف موسمی حالات رکھتے ہیں۔ ساحلی علاقہ سمندر کے گرم سرد ہواوں کے زیر اثر رہتا ہے جس کے برعکس سیعرا کا علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے مختلف آب و ہوا رکھتا ہے۔

سطح سمندر سے بلندی ۔

پست ترین۔ بحرالکاہل۔ 0 میٹر
بلند ترین۔ چمبورازو (Chimborazo)۔ 6,267 میٹر

قدرتی وسائل۔ پٹرولیم۔ مچھلی۔ لکڑی۔ پن بجلی

زمین کا استعمال۔ بمطابق اندازہ 1993ء

قابل کاشت۔ 6 فیصد
فصلیں۔ 5 فیصد
خودرو جھاڑیاں۔ 18 فیصد
جنگلات۔ 56 فیصد
دیگر۔ 15 فیصد

رقبہ زیر آبپاشی۔ بمطابق تخمینہ 1993ء

8,650 مربع کلومیٹر

قدرتی آفات ۔

زلزلے، خشکسالیاں اور سیلاب، زمینی کٹاو، آتش فشانی عمل

موجودہ ماحولیاتی مسائل ۔

جنگلات کا غیر قانونی کٹاو، زمین کا کٹاو، زمین کی صحرا میں تبدیلی (Desertification)، پینے کے پانی کی نامناسب ترسیل، غیر قانونی شکار، پٹرولیم کی مصنوعات سے پیدا ہونے والی آلودگی

عالمی ماحولیاتی معاہدے ۔

شراکت۔ بائیو ڈائورسٹی (Biodiversityکلائمیٹ چینج (Climate Changeڈیزیرٹیفیکیشن (Desertificationاینڈینجر سپیشیز (خطرہ زدہ انواعلا آف سی (Law of the Seaاوزون لیئر پروٹیکشن (Ozone Layer Protectionویٹلینڈز (آبستان)
دستخط شدہ۔ کلائمیٹ چینج کیوٹو پروٹوکول (Climate Change-Kyoto Protocolنیوکلیئر ٹیسٹ بین (Nuclear Test Ban)

جغرافیائی نوٹ۔ آندیس کے پہاڑی سلسلوں میں دنیا کا دوسرا بڑا آتش فشانی عمل