ایک روزہ بین الاقوامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا ایک روزہ بین الاقوامی

ایک روزہ بین الاقوامی (One Day International) محدود اوورز کی کرکٹ کی ایک شکل ہے جو بین الاقوامی حیثیت کے ساتھ دو ٹیموں کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔ کرکٹ عالمی کپ اسی شکل میں کھیلا جاتا ہے۔

پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 5 جنوری 1971ء کو آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم اور انگلستان قومی کرکٹ ٹیم کے مابین ملبورن، وکٹوریہ، آسٹریلیا میں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ دراصل یہ ایک ٹیسٹ میچ تھا لیکن پہلے تین دن بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کو منسوخ کر کے 40 آٹھ-گیندوں کے اوور کا میچ کروایا گیا۔ اس میں آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ پہلے ایک روزہ میچ بھی سفید کٹ اور سرخ گیند سے کھیلے جاتے تھے۔ [1]

ایک روزہ میچ حیثیت کے ساتھ ٹیمیں[ترمیم]

  1.  آسٹریلیا (5 جنوری 1971)
  2.  انگلستان (5 جنوری 1971)
  3.  نیوزی لینڈ (11 فروری 1973)
  4.  پاکستان (11 فروری 1973)
  5.  ویسٹ انڈیز (5 ستمبر 1973)
  6.  بھارت (13 جولائی 1974)
  7.  سری لنکا (13 فروری 1982)
  8.  جنوبی افریقا (10 نومبر 1991)
  9.  زمبابوے (1 فروری 1993)
  10.  بنگلہ دیش (10 اکتوبر 1997)
  11.  افغانستان (اعلان کیا جائے گا)
  12.  آئرلینڈ (اعلان کیا جائے گا)

2005 کے بعد سے آئی سی سی نے دیگر ٹیموں کو عارضی طور پر ایک روزہ میچ کا درجہ دیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]