مندرجات کا رخ کریں

ایک کھلاڑی ویڈیو گیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک کھلاڑی ویڈیو گیم یا سِنگل پلیئر ویڈیو گیم ایک ایسی ویڈیو گیم ہوتی ہے جسے ایک فرد کے کھیلنے کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہے۔ اِس کی بنیادی توجہ ایک تنہا گیمنگ کے تجربے پر ہوتی ہے، حالانکہ کچھ گیموں میں اختیاری ملٹی پلیئر موڈ بھی ہو سکتے ہیں۔

ویڈیو گیم کی تاریخ کے ابتدائی مراحل میں، گیمیں سنگل پلیئر تھیں۔ دو پلیئر گیمیں پہلی بار پرسنل کمپیوٹرز پر نمودار ہوئیں ۔ اس طرح ملٹی پلیئر گیمز کی بنیاد رکھی گئی۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں، مقامی ایریا نیٹ ورکس اور موڈیم کے ساتھ حقیقی معنوں میں ملٹی پلیئر گیموں سے متعارف کرایا گیا تھا۔ ایک کھلاڑی ویڈیو گیموں میں گیم کی رفتار اور مشکل پنے پر کھلاڑی کا کنٹرول ہوتا ہے اور یہ گیمیں آف لائن بھی کھیلی جا سکتی ہیں۔