مندرجات کا رخ کریں

ایگوروفوبیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایگوروفوبیا (انگریزی: Agoraphobia) ایک ایسا نفسیاتی عارضہ ہے جس میں انسان کھلی جگہوں، ہجوم یا ایسی صورت حال سے شدید خوف محسوس کرتا ہے جہاں سے بھاگنا یا مدد ملنا مشکل ہو۔ اس کے مریض گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ انھیں باہر گھبراہٹ کے دورے کا ڈر ہوتا ہے۔

ایگوروفوبیا کی علامات

[ترمیم]

کھلی جگہوں، پبلک ٹرانسپورٹ یا ہجوم میں جانے سے ڈرنا۔ دل کی دھڑکن تیز ہونا، پسینہ آنا، سانس پھولنا اور چکر آنا۔ ان جگہوں پر جانے سے مکمل گریز کرنا جہاں خوف محسوس ہو۔ اکثر گھر تک محدود ہو جانا اور کسی کے ساتھ کے بغیر باہر نہ نکلنا۔

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]