مندرجات کا رخ کریں

اے-10 تھنڈربولٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اے-10 تھنڈربولٹ

اے -10 تھنڈربولٹ (A-10 Thuderbolt) زمینی افواج کی مدد کرنے کے لیے بنایا جانے والا ہوائی جہاز ہے۔ اس کا ڈیزائن دلچسب اور اس کی خوبیاں حیران کن ہیں۔ اسے فیئر چائلڈ امریکہ نے بنایا ہے۔ خاص طور پر یہ ٹینکوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔ اس کے آگے ایک توپ جی اے یو-8 ایوینجر (GAU-8 Avenger) نصب ہوتی ہے جس کی 6 گولیاں ایک ٹینک کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔

بکتر

[ترمیم]

اے -10 میں ٹٹانیم کا بنا ہوا بکتر نصب ہے جو اس کے وزن کا 6٪ بنتا ہے۔ یہ اسے 20میلی میٹر کی گولیوں سے مکمل طور پر بچا سکتا ہے اور یہ ایک پر کے بیشتر حصے اور ایک انجن کے بغیر اڑ سکتا ہے۔ یہ بات 2003 کے امریکا کے عراق پر حملے کے بعد ثابت ہوئی جب ایک اے -10 کا پر اور انجن تباہ ہو گئے اور وہ اترنے میں کامیاب ہو گیا۔

اسلحہ

[ترمیم]

یہ جہاز جی اے یو-8 ایونجر گن ٹینکوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اے جی ایم-65 ماورک بھی لے جا سکتا ہے اور یہ ای سی ایم پاڈ (ECM Pod) بھی لے کر جاتا ہے جو ریڈار جیم کر نے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ اپنے دفاع کے لیے دو عدد سائیڈونڈر میزائل بھی لے کر جاتا ہے۔