اے جے کاردار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اے جے کاردار
معلومات شخصیت
پیدائش 25 نومبر 1926  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات فروری 14، 2002(2002-02-14)ء
لندن  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایت کار،  منظر نویس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
نگار ایوارڈ
ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا دوسرا انعام Flag of سوویت اتحاد
رابرٹ فلے ہارٹی فلم فاؤنڈیشن 1959ء کا کسی غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا اعزاز Flag of ریاستہائے متحدہ
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

اختر جنگ کاردار المعروف اے جے کاردار (انگریزی: A. J. Kardar) (پیدائش: 1926ء - وفات: 14 فروری، 2002ء) پاکستانی فلمی صنعت کے ہدایتکار اور فلم سازتھے۔ وہ مشہور پاکستانی فلم جاگو ہوا سویرا کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اس فلم نے ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا دوسرا انعام اور امریکا کی رابرٹ فلے ہارٹی فلم فاؤنڈیشن کا 1959ء کا کسی غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لاتعداد دستاویزی فلمیں بھی بنائیں۔

حالات زندگی و فنی خدمات[ترمیم]

اے جے کاردار 1922ء میں پیدا ہوئے[1][2]۔ ان کا پورا نام اختر جنگ کاردار تھالیکن فلمی صنعت میں اے جے کاردار کے نام سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے دو فلموں کی ہدایات دیں، جس میں فلم جاگو ہوا سویرا اس حوالے سے ایک یادگار فلم ہے کہ اس فلم کی کہانی اور نغمات فیض احمد فیض کے زورِ قلم کا نتیجہ تھے۔ اس فلم نے متعدد بین الاقوامی اعزازت بھی حاصل کیے جن میں ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا دوسرا انعام اور امریکا کی رابرٹ فلے ہارٹی فلم فاؤنڈیشن کا 1959ء کا کسی غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا اعزاز سرِ فہرست تھے۔ اس کے بعد 1969ء میں اک دوسری فلم قسم اس وقت کی نمائش پزیر ہوئی۔ اس فلم کی وجہ شہرت یہ تھی کہ اس کے نغمات جوش ملیح آبادی نے تحریر کیے تھے اور اس فلم کو نگار خصوصی اعزاز برائے سال 1969ء کا اعزاز ملا۔ انہوں نے 57 دستاویزی فلمیں بھی بنائیں جنہیں بین الاقوامی طور پر بڑی پزیرائی حاصل ہوئی اور ان دستاویزی فلموں نے متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کیے۔[2]

بحیثیت ہدایت کار مشہور فلمیں[ترمیم]

اعزازات[ترمیم]

خاندان[ترمیم]

اے جے کاردار لاہور کے مشہور کاردار خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ کرکٹ کے مشہور کھلاڑی اور سیاست دان عبدالحفیظ کاردار اور مشہور فلم ساز اور ہدایت کار اے آر کاردار (عبدالرشید کاردار) کے چچازاد بھائی تھے۔

وفات[ترمیم]

اے جے کاردار 14 فروری، 2002ء کو لندن، برطانیہ میں وفات پاگئے۔ وہ ہیعرو، لندن میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]