اے ڈی اظہر
Jump to navigation
Jump to search
اے ڈی اظہر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 اپریل 1900 سیالکوٹ، برطانوی پنجاب |
وفات | 24 فروری 1974 (74 سال) کراچی، پاکستان |
مدفن | گورا قبرستان، کراچی |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
شعبۂ عمل | غزل، نظم |
ملازمت | حکومت پاکستان |
![]() | |
ترمیم ![]() |
اے ڈی اظہر (پیدائش: 18 اپریل، 1900ء - وفات: 24 فروری، 1974ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور سول سرونٹ تھے۔
حالات زندگی[ترمیم]
اے ڈی اظہر 18 اپریل، 1900ء میں سیالکوٹ، صوبہ پنجاب، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے[1][2][3]۔ ان کا اصل اور پورا نام احمد الدین اظہر تھا۔ وہ متعدد اعلیٰ حکومتی مناصب پر فائز رہے، اس کے ساتھ سنجیدہ اور فکاہیہ شاعری کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ جاری رکھا۔ ان کے کلام کے تین مجموعے لذتِ آوارگی، گریہ پنہاں اور احوالِ واقعی کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔[2]
تصانیف[ترمیم]
- لذتِ آوارگی
- گریہ پنہاں
- احوالِ واقعی
نمونۂ کلام[ترمیم]
متفرق اشعار
تھا جس پہ ناز کبھی،اب وہ آرزو نہ رہی | نیازِ عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی |
تو خواب ہی میں سہی،آ کے خود جواب تو دے | بُجھی بُجھی سی مری آرزو کو آب تو دے |
وفات[ترمیم]
اے ڈی اظہر 24 فروری، 1974ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی کے گورا قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2][3]
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب اے ڈی اظہر، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 387
- ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 186